امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن جمعرات کے روز اردن پہنچے ہیں۔ تاکہ مشرق وسطیٰ کے جاری بحران کے بارے میں اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کر سکیں۔
شام کے صدر بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد انٹونی بلنکن کی مشرق وسطیٰ میں پہلی آمد ہے۔
ان کے اردن کے اس دورے کے دوران شاہ عبداللہ دوم کے علاوہ اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفادی کے ساتھ بھی ملاقات طے ہے۔ یہ ملاقاتیں ساحلی شہر عقبہ میں ہو رہی ہیں۔ تاکہ شام میں اگلی حکومت کی تشکیل کے معاملے میں باہم مشاورت کی جا سکے۔
کسی امریکی اعلیٰ عہدیدار کا بشار حکومت کے خاتمے کے بعد شامی صورتحال پر خطے کا یہ پہلا دورہ ہے۔ تاہم وائٹ ہاؤس ، امریکی دفتر خارجہ اور امریکی وزارت دفاع پوری طرح شام کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور خطے میں اپنے اتحادیوں سے رابطے میں ہیں۔
-
بشارالاسد کی معزولی کے بعد احمد الشرع شام پراپنا اثر کیسے ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں؟
عبوری وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وہ مارچ تک حکومت کریں گے۔ تب تک ھیۃ تحریر الشام اپنی ...
بين الاقوامى -
کسی بیرونی قوت کو شامی عوام کا مستقبل طے کرنے کا حق نہیں ہونا چاہیے: ترجمان دفتر خارجہ
دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ میں غزہ جنگ بندی قرارداد، بھارت کے زیر انتظام کشمیر ...
پاكستان -
اسرائیلی حملوں کے باعث اللاذقیہ بندرگاہ پر شامی جنگی بحری جہاز ڈوب گئے
صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد اسرائیلی فوج نے شام میں فوجی اہداف پر ...
مشرق وسطی