الاحساء: سعودی عرب نے نئے سیاحتی منصوبے کا آغاز کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے 'پبلک انویسٹمنٹ فنڈ' کے ذیلی ادارے ڈین نے سیاحتی ترقی کے لیے ریزورٹ پروجیکٹ کا آغاز کیا ہے۔ الاحصی میں شروع ہونے والا یہ پروجیکٹ مملکت میں سیاحوں کی میزبانی کے معیارات کو بڑھانے کے لیے مملکت کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

ریزورٹ پروجیکٹ کا مقصد سعودی ویژن 2030 کے مقاصد کی پائیداری اور اعلیٰ خدمات کو مربوط کرنا ہے۔ تاکہ مقامی و بین الاقوامی سطح پر سیاحتی شعبے کو پرکشش بنایا جائے۔ الاحصی پروجیکٹ کے ذریعے 2030 تک 150 ملین سیاحوں کو مملکت میں خوش آمدید کہا جائے گا۔ نیز گھریلو پیداوار میں سیاحتی شعبے کی شراکت داری کو 6 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کیا جائے گا۔

ڈین کمپنی کے چیئرمین سعد الکرود نے کہا ہے کہ الاحساء ریزورٹ قدرتی حسن اور ثقافتی ورثے سے بھرپور ہے۔ اس پروجیکٹ کے ذریعے دیہی، تفریحی، اور ماحولیاتی سیاحت کو فروغ ملے گا۔ نیز سیاح قدرتی مناظر اور زراعت سے متعلق مختلف تجربات حاصل کر سکیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں