شام کے اندر کنٹرول زون قائم کرنا چاہتے ہیں: اسرائیلی حکام

شام کے اندر 60 کلومیٹر تک اسرائیلی انٹیلی جنس کے اثر و رسوخ کا دائرہ کار قائم کرنے کی ضرورت ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیل کے اعلیٰ عہدے داروں نے کہا ہے کہ تل ابیب کو شام کی سرزمین کے اندر 15 کلومیٹر کا آپریشنل دائرہ برقرار رکھنے کی ضرورت ہوگی تاکہ اسرائیلی فوج اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنی موجودگی برقرار رکھے کہ شام کی نئی حکومت کی جانب سے گولان ہائیٹس کی طرف میزائل نہیں داغے جائیں گے۔

ان عہدیداروں، جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، نے کہا کہ اسرائیل کے انٹیلی جنس کے زیر کنٹرول شام کے اندر 60 کلومیٹر تک پھیلے ہوئے اثر و رسوخ کے دائرے کی ضرورت کا اشارہ کیا۔ اس دائرہ کا مقصد ممکنہ خطرات کی نگرانی کرنا اور روکنا ہے۔ حکام نے کہا کہ وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ مغرب شام کے حالیہ رہنما احمد الشرع کا کھلے ہتھیاروں سے استقبال کر رہا ہے۔

شام میں گزشتہ ماہ کی آٹھ تاریخ کو ھیئۃ تحریر الشام کی قیادت میں مسلح شامی دھڑوں کے اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد اسرائیل نے شام کے گولان کی پہاڑیوں کے ساتھ بفر زون کا کنٹرول سنبھال لیا اور اپنی افواج کو جنوبی شام میں تعینات کر دیا ہے۔ اسرائیل نے شامی فوج سے تعلق رکھنے والے ہتھیاروں کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں