یورپی مشن نے رفح کراسنگ کی نگرانی شروع کردی، مصری ذرائع کا انکشاف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

جیسے ہی غزہ جنگ بندی تیسرے دن میں داخل ہو رہی ہے،یورپی یونین رفح کراسنگ پر نگرانی کے فرائض سنبھالنے کی تیاری کر رہی ہے۔ یونین کی یورپی سیاسی اور سلامتی کمیٹی نے برسلز میں مصر کے ساتھ اس زمینی سرحدی گزرگاہ کی نگرانی کے کام پر بحث شروع کی ہے۔

دریں اثنا ایک باخبر مصری ذریعے نے العربیہ/الحدث کو آج منگل کو انکشاف کیا کہ ایک یورپی مشن اگلے ہفتے کراسنگ کے آپریشن کی نگرانی کرے گا۔

تکنیکی نگرانی

باخبر ذرائع نے العربیہ/الحدث کو گذشتہ ہفتے کے روز بتایا تھا کہ یورپی یونین کراسنگ کے انتظام کی تکنیکی طور پر نگرانی کرے گی اور اسے مریضوں اور زخمیوں کو باہر جانے کی اجازت دینے کے لیے سات دن کے پرسکون رہنے کے بعد کھول دیا جائے گا۔

دریں اثناء یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ، کایا کالس نے اعلان کیا کہ بلاک غزہ اور مصر کے درمیان کراسنگ پر ایک مانیٹرنگ مشن کو دوبارہ تعینات کرنے کے لیے تیار ہے۔

یورپی یونین کے ایک مشن نے 2005 ءمیں کراسنگ کی نگرانی شروع کی تھی لیکن دو سال بعد حماس کے غزہ کی پٹی کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد اس کا کام معطل کر دیا گیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ اسرائیل نے گذشتہ ہفتے جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے سے پہلے کئی مہینوں تک اس کراسنگ کو فلسطینی جانب سے حماس یا حتیٰ کہ فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا تھا حالانکہ بعد میں اس نے اس کی ذمہ داری قبول کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔

تاہم گذشتہ اتوار کو نافذ ہونے والے معاہدے میں پوری غزہ کی پٹی سے اسرائیلی افواج کے بتدریج انخلاء کی شرط رکھی گئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں