سعودی ولی عہد کی ٹرمپ کو صدر بننے پر مبارک باد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزيز آل سعود نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

اس موقع پر سعودی ولی عہد نے ٹرمپ کے صدر بننے پر انھیں اپنی اور سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے مبارک باد پیش کی۔ ساتھ ہی ٹرمپ کی قیادت میں امریکی عوام کی ترقی اور خوش حالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

دونوں شخصیات نے بات چیت میں مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام مضبوط بنانے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مملکت اور امریکا کے درمیان تعاون کی صورتوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اسی طرح مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

سعودی ولی عہد نے واضح کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ امریکا میں اپنی متوقع اصلاحات کے ذریعے غیر معمولی معاشی ترقی یقینی بنا سکتی ہے اور سعودی عرب اس میں شراکت اور سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونا چاہتا ہے۔

بن سلمان نے باور کرایا کہ مملکت آئندہ چار برسوں میں امریکا کے ساتھ اپنی سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو وسعت دے کر 600 ارب ڈالر تک پہنچانا چاہتا ہے۔

دوسری جانب ٹرمپ نے تہنیتی پیغامات پر سعودی فرماں روا اور ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔ امریکی صدر نے یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ وہ سعودی عرب کی قیادت کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے لیے کام کرنے کے عزم میں پختہ ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں