غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے چھٹے روز جہاں غزہ پٹی کے شمالی علاقے کے بے گھر افراد اپنے گھروں کے ملبے کی طرف واپسی کی تیاری کر رہے ہیں وہاں اسرائیل نے مغربی کنارے کے شہر جنین میں سیکڑوں فلسطینیوں کو ان کے گھر خالی کرنے پر مجبور کر دیا۔
تازہ صورت حال کے مطابق اسرائیل نے جنین پناہ گزین کیمپ کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ جنین شہر میں داخل ہونے کے چاروں راستے بند کر دیے گئے ہیں اور آمد و رفت روکنے کے لیے ریت کی رکاوٹیں قائم کر دی گئی ہیں۔
فلسطینی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے جنین کے جنوب میں قباطیا قصبے پر دھاوا بول دیا اور جنین کے شمال مغرب میں واقع قصبے یامون میں بنیادی سہولیات کا ڈھانچا تباہ کر دیا۔ بجلی کی فراہمی اور ایندھن کی ترسیل کا سلسلہ منقطع ہونے کے سبب مریضوں اور طبی عملے کو مشکل صورت حال کا سامنا ہے۔
فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق جنین میں آپریشن شروع ہونے کے بعد سے اب تک 13 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں جن مین ایک بچہ شامل ہے۔ ان کے علاوہ 50 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے۔
اس سے قبل اسرائیلی فوج نے جنین اور اس کے پناہ گزین کیمپ میں اپنا آپریشن جاری رکھا۔ اس دوران میں جنین کیمپ کے جنوب مغرب میں الدمج اور الحواشین کے محلوں میں جھڑپیں ہوئیں جب کہ اطراف کے علاقوں سے لوگوں کے کوچ کرنے کا سلسلہ جاری رہا۔
فلسطینی ذمے داران کے مطابق سیکڑوں افراد جنین سے کوچ کر چکے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے مقامی رہائشیوں کو گھروں کو خالی کرنے کی دھمکیاں دی تھیں جن کے بعد لوگ کوچ کرنے پر مجبور ہو گئے۔
جنین میں آپریشن کے ساتھ ہی اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں اپنے عسکری اقدامات سخت کر دیے اور درجنوں چیک پوسٹیں قائم کر دی گئی ہیں۔
-
مغربی کنارا : اسرائیلی فوج کے سبب سیکڑوں فلسطینیوں کا جنین سے کوچ
مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں مسلح گروپوں کے خلاف اسرائیلی فوج کے وسیع آپریشن ...
مشرق وسطی -
اسرائیل نے جنین کیمپ کے تمام محلوں کو خالی کرا لیا، صہیونی وزیر دفاع کی مزید دھمکیاں
اسرائیلی فورسز نے شمالی مغربی کنارے کے شہر جنین اور اس کے کیمپ میں مسلسل تیسرے روز ...
مشرق وسطی -
جنین میں اسرائیلی فوجی کارروائی پر فرانس کا اظہارِ تشویش
کارروائی میں نو افراد ہلاک ہوئے
بين الاقوامى