الجزائر میں شکاری جانوروں یا خنزیرکی ہڈیوں سےبنی"آئی بال" کینڈی نےایک نیا طوفان کھڑا کردیا

ماہرین نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو تصدیق کی ہے کہ اس میں خطرناک مواد موجود ہے۔

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

الجزائر میں آنکھ کی شکل والی کینڈی کی مارکیٹنگ نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔ کنزیومر پروٹیکشن آرگنائزیشن کی جانب انکشاف کیا گیا ہے کہ یہ جانوروں کی ہڈیوں اور کھالوں سے نکالے گئے جیلیٹن سے تیار کی گئی ہے اور اسے انسانی استعمال کے لیے بنایا گیا ہے۔

آرگنائیزشن نے اس بات کی تصدیق کی کہ "جو کینڈی متعارف کروائی گئی ہے وہ "جیلیٹن" نامی مادے پر مشتمل ہے، جسے "جیلی" کینڈی بھی کہا جاتا ہے۔ اسے شفاف، بے رنگ اور بے ذائقہ، پودوں جیسے کہ الجی یا جانوروں کی ہڈیوں سے نکالا جاتا ہے۔

کینڈی کی تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کے درمیان ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے۔ بہت سے لوگوں نے اس کے مواد سے پہلے اس کی ظاہری شکل پر تنقید کی۔ چونکہ یہ ایک حساس عمر کے گروپ، یعنی بچوں کے لیے ہے اس لیے اس کا استعمال خطرناک ہوسکتا ہے۔ بعض صارفین نے استفسار کیا کہ اسے اسٹورز میں فروخت کرنے کا لائسنس کیسے دیا گیا؟۔ تاہم بعض صارفین نے اسے زیادہ اہمیت نہیں دی۔ ان کا کہناہے کہ "مجھے نہیں لگتا کہ نگرانی کرنے والی ٹیمیں اس کینڈی کے مواد کو نظر انداز کریں گی، لیکن شکل واقعی ناگوار ہے۔"

صحت عامہ کے ماہر ڈاکٹر محمد کاوش نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو اپنے بیان میں وضاحت کرتے ہوئے کہا: "میں نے ان مٹھائیوں کی مارکیٹنگ کرنے والے تاجروں سے معلومات حاصل کیں۔ مجھے معلوم ہوا کہ انہیں بغیر لیبل والے تھیلوں میں فروخت کیا جاتا ہے، کیونکہ ان میں ان مٹھائیوں کے بارے میں کوئی معلومات موجود نہیں ہیں‘‘۔

ترجمان نے اس حوالے سے حیرت کا اظہار کیا کہ "اسے الجزائر میں کیسے لایا گیا، کیوں کہ اس میں خطرناک مواد ہوسکتا ہے اور یہ زہر یلا مواد خرابی صحت کی علامات کا سبب بن سکتا ہے جن کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا"۔ انہوں نے مزید کہا "جیلیٹن شکاری جانوروں یا خنزیر کی ہڈیوں سے بنایا جا سکتا ہے اور یہ بہت خطرناک ہے۔"

ڈاکٹر نے اس پروڈکٹ کی شکل پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "یہ کینڈی جو بچوں کے لیے بنائی گئی ہےکی بہت عجیب و غریب شکل ہے، کیونکہ یہ چھوٹے بچے کی ذہنی اور نفسیاتی صلاحیتوں سے میل نہیں کھاتی کیا وہ آنکھ کی شکل میں کینڈی کھا سکتا ہے؟"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں