سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن فہد بن عبدالعزیز وفات پا گئے
مرحوم نے معاشرے کے مختلف طبقات کی خدمت کے لیے ہمہ نوع اقدامات اور پروگرام وضع کیے تھے
سعودی عرب کے شاہی دربارنے شہزادہ محمد بن فہد بن عبدالعزیز آل سعود کی وفات کا اعلان کیا ہے۔ ان کی نماز جنازہ 7/29/1446 ہجری کو ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔
متوفی شہزادہ شاہ فہد بن عبدالعزیز کے دوسرے بیٹے ہیں۔ وہ 1950ء میں ریاض میں پیدا ہوئے اور انہوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت میں واقع کیپٹل ماڈل انسٹی ٹیوٹ سے تعلیم حاصل کی تھی۔
فارغ التحصیل ہونے کے بعد انہوں نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا - سانتا بیریرا میں شمولیت اختیار کی جہاں انھوں نے اکنامکس اور پولیٹیکل سائنس میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے بعدسرکاری مصروفیات میں مشغول ہوگئے۔ انہیں مشرقی صوبے کےگورنر کا عہدہ سونپا گیا۔
مرحوم نے معاشرے کے مختلف طبقات کی خدمت کرنے اور سعودی عرب کے اندر اور باہر انسانی ترقی کے پروگرامات میں حصہ ڈالنے کے لیے مختلف اقدامات اور پروگرام شروع کیے۔ ان میں پرنس محمد بن فہد پروگرام برائے ترقی نوجوانان خاص طور پر شامل ہے۔ انہوں نے انسانی خدمت کے اعتراف میں 2002ء میں اقوام متحدہ کا عالمی ایوارڈ جیتا۔ اسی طرح انہوں نے سنہ 2007ء میں شارجہ لیبر ایوارڈ حاصل کیا تھا۔