سال 2024 میں 4 عرب ممالک کے لوگوں نے 167 ٹن سونا خریدا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ورلڈ گولڈ کونسل کی جانب سے جاری معلومات کے مطابق 2024 میں 4 عرب ممالک کے لوگوں نے 166.8 ٹن سونا خریدا جب کہ سال 2023 میں یہ حجم 180.1 ٹن رہا تھا۔

گذشتہ برس مصریوں کی جانب سے سونے کی خریداری کا حجم تقریبا 12% کم ہو کر 50.1 ٹن ہو گیا۔ سال 2023 میں 57 ٹن سونے کی خریداری کے ساتھ مصریوں کا پہلا نمبر تھا جو گذشتہ سال کے اختتام پر دوسری پوزیشن میں تبدیل ہو گیا۔

گذشتہ برس (2024 میں) سعودیوں کا پہلا نمبر رہا جنھوں نے 50.3 ٹن سونا خریدا تاہم یہ 2023 کے مقابلے میں تقریبا 4% کم رہا جب سونے کی خریداری کا مجموعی حجم 52.3 ٹن تھا۔

گذشتہ برس سونے کی خریداری میں اماراتیوں کا تیسرا نمبر رہا جنھوں نے 48 ٹن سونا خریدا۔ یہ حجم 2023 کے مقابلے میں 6% کم رہا جب خریداری کا مجموعی حجم 51.2 ٹن تھا۔ گذشتہ برس سونے کی خریداری میں کویتیوں کا چوتھا نمبر رہا جنھوں نے 18.4 ٹن سونا خریدا۔ تاہم یہ حجم 2023 کے مقابلے میں تقریبا 6% کم رہا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں