فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بار باضابطہ طور پر غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے منصوبے کوناقابل قبول قرار دیتے ہوئے عرب ملکوں سے عرب ملکوں کے سربراہان کی ہنگامی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاکہ امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے اس منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے عرب دنیا کی موثر اور مشترکہ حکمت عملی سامنے آ سکے۔
حماس کے ترجمان حازم قاسم نے جمعرات کے روز اس بارے میں تفصیلی موقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا ٹرمپ کا امریکی منصوبہ غزہ پر قبضے کا منصوبہ ہے۔ اس اعلان کیے گئے منصوبے کے تحت ٹرمپ غزہ سے فلسطینی عوام کو جبری طور پر بے دخل کرکے اس فلسطینی سرزمین پر قبضہ جمانا چاہتے ہیں۔
ترجمان نے اپنے بیان میں اس صورت حال اور امریکی منصوبے کے خلاف رد عمل اور مشترکہ حکمت عملی کے ہنگامی بنیادوں پر عرب دنیا کی سربراہی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے صدر ٹرمپ نے منگل کے روز اپنے اس منصوبے کے بارے میں اعادہ کیا ہے اور کہا ہے وہ بیس لاکھ فلسطینیوں کو مشرق وسطیٰ کے کسی دوسرے حصے میں بھیج دینا چاہتے ہیں۔ واضح رہے فی الحال امریکہ کے صدر نے صرف غزہ کے فلسطینیوں کو جبری طور پر نقل مکانی پر مجبور کرنے کا کہا، مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینی عوام کے بارے میں ابھی اپنے کسی ایسے منصوبے کو ظاہر نہیں کر پائے ہیں۔
اپنے ' ٹروتھ اکاؤنٹ' پر ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا ہے ' اسرائیل غزہ جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ کی پٹی امریکہ کے حوالے کر دے گا۔ اس کے لیے کسی امریکی فوجی کی ضرورت نہیں ۔' اس بارے میں حماس کے ترجمان نے ٹرمپ کے اس بیان کی مذمت کی اور کہا ' یہ ہرگز قبول نہیں۔'
حازم قاسم نے کہا ' غزہ اس کے اپنے لوگوں کے رہنے کے لیے ہے اس لیے وہ اسے چھوڑ کر نہیں جائیں گے۔' اس لیے ہم عرب سربراہی کانفرنس کے فوری انعقاد کا مطالبہ کرتے ہیں۔ تاکہ اس امریکی منصوبے کا مقابلہ کیا جا سکے۔' کیونکہ ٹرمپ کا منصوبہ کھلے عام غزہ پر امریکی قبضے کا اعلان ہے۔'
ترجمان غزہ نے کہا ' ہم نہیں چاہتے کہ کسی بھی ملک کو غزہ کے کنٹرول اور اس پر حکمرانی کا حق دیں ، نہ ہی غزہ کے لوگوں کو کسی اور جگہ منتقل کرنے کو قبول نہیں کر سکتے۔'
حماس کے ترجمان نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ عرب عوام اور بین الاقوامی تنظیمیں امریکی منصوبے کو رد کرنے کے لیے مضبوط اقدامات کریں۔'
-
اسرائیل جنگ ختم ہونے کے بعد غزہ کو امریکا کے حوالے کر دے گا: ٹرمپ
غزہ کو تحویل میں لینے کی تجویز پر عالمی سطح پر شدید تنقید جاری ہے
بين الاقوامى -
غزہ فلسطینیوں کا ہے، یہ جنگل کے قانون کا نشانہ نہیں بنے گا : چین
چین کی وزارت خارجہ نے غزہ کی پٹی کی آبادی کی جبری ہجرت سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ...
بين الاقوامى -
غزہ پر طوفان اور ٹرمپ مسلط، رہائشی بھی کبھی اپنی سرزمین نہ چھوڑنے کے لیے پُرعزم
"موسم، ٹرمپ اور نہ ہی اسرائیل ہمیں یہاں سے بے دخل کر سکیں گے"
مشرق وسطی