چین کی وزارت خارجہ نے غزہ کی پٹی کی آبادی کی جبری ہجرت سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز پر تبصرہ کیا ہے۔ وزارت نے آج جمعرات کے روز جاری بیان میں کہا ہے کہ بیجنگ فلسطینی عوام کے قانونی قومی حقوق کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ فلسطینیوں کا ہے ، یہ کوئی سیاسی سودے بازی کا آلہ نہیں ، نہ یہ کہ اسے جنگل کے قانون کا نشانہ بنایا جائے"۔
چینی وزارت خارجہ کے مطابق بیجنگ غزہ کی آبادی کو ہدف بنانے کی شدید مخالفت کرتا ہے۔
ادھر ایران کی وزارت خارجہ نے آج جمعرات کے روز کہا کہ وہ غزہ پر کنٹرول اور فلسطینیوں کی وہاں سے جبری ہجرت کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ منصوبے کو مسترد کرتی ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس حوالے سے کہا کہ "غزہ کو خالی کرانے اور فلسطینی عوام کی ہمسایہ ممالک جبری ہجرت کا منصوبہ پوری فلسطینی قوم کی نسل کشی کے منصوبے کا سلسلہ ہے۔ ہم اسے مسترد کرتے ہیں اور یہ قطعا قابل مذمت ہے"۔
بقائی نے ٹرمپ کے منصوبے کو بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کے بنیادی اصولوں پر غیر معمولی حملہ قرار دیا۔ انھوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت اور قبضے سے آزادی کے حق کو تسلیم کرے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے منگل کے روز غزہ کی پٹی پر کنٹرول حاصل کرنے اور اس کی آبادی کو اردن یا مصر منتقل کرنے کے ایک منصوبے کا ذکر کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام شدت کے ساتھ غزہ کی پٹی سے کوچ کرنا چاہیں گے جس کو جنگ نے تباہ کر دیا ہے۔
ٹرمپ کی اس تجویز نے پوری دنیا میں احتجاج کی لہر برپا کر دی جب کہ اقوام متحدہ نے بھی غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی نسلی تطہیر سے خبردار کیا۔
بدھ کے روز وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کے منصوبے کی وضاحت کی کوشش کی۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے واضح کیا کہ صدر ٹرمپ کی تجویز کا مقصد غزہ سے فلسطینیوں کا عارضی اخراج ہے جب تک اس کی تعمیر نو جاری رہتی ہے۔
-
امریکی فوج تعینات کرنے کی ضرورت نہیں،اسرائیل سے غزہ کی پٹی کو لے کر تعمیر نو کریں گے:ٹرمپ
نقل مکانی کرنے والے فلسطینیوں کو "خوشی، محفوظ اور آزادانہ زندگی گزارنے کا موقع ملے ...
مشرق وسطی -
غزہ میں 10 ہزار سے زیادہ امدادی ٹرک داخل ہو چکے ہیں : اقوام متحدہ
اقوام متحدہ میں انسانی امور کے رابطہ کار نے آج جمعرات کے روز بتایا کہ 19 جنوری کو ...
مشرق وسطی -
اسرائیل جنگ ختم ہونے کے بعد غزہ کو امریکا کے حوالے کر دے گا: ٹرمپ
غزہ کو تحویل میں لینے کی تجویز پر عالمی سطح پر شدید تنقید جاری ہے
بين الاقوامى