السیسی اور یو این سیکرٹری جنرل نے غزہ سے نقل مکانی مسترد کر دی، انروا کی مدد پر اتفاق

دونوں رہ نماؤں کے درمیان فون پرغزہ کی پٹی میں تعمیر نو کے کاموں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے فلسطینیوں کی نقل مکانی کو مسترد کرتے ہوئے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’انروا‘ کی مدد جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

مصری ایوان صدر کے سرکاری ترجمان نے بتایا کہ صدر السیسی نے گوتیریس کے ساتھ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کو مستحکم کرنے، قیدیوں کی رہائی اور غزہ کے باشندوں کو درپیش انسانی المیے کو کم کرنے کے مقصد سے پٹی میں انسانی امداد کی فراہمی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے مصری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (انروا) کے اہم کردار پر زور دیا گیا۔ انہوں نے عالمی برادری کی جانب سے اس کی حمایت اور اسے اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق اپنے ذمہ داریوں کی انجام دہی کے قابل بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

سرکاری ترجمان نے مزید کہا کہ مصری صدر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے فون کے دوران غزہ کی پٹی میں تعمیر نو کے کاموں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ پٹی میں معمولات زندگی کی بحالی کو یقینی بنایا جا سکے، انہوں نے فلسطینیوں کے غزہ کی پٹی سے انخلاء اور ان کی نقل مکانی کی کوششوں کو مسترد کردیا۔

دونوں رہ نماؤں نے غزہ کی پٹی کے فلسطینیوں کو اپنی سرزمین پر رہنے کی ضرورت پر زور دیا اور اس سلسلے میں عالمی برادری کو اپنی کوششوں کو یکجا کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ موجودہ مرحلے پر دو ریاستی حل کو بین الاقوامی برادری کی کارروائی کا نقطہ نظر اور توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا کیونکہ یہ مشرق وسطی کے خطے میں مطلوبہ پائیدار امن اور استحکام کے حصول کا واحد راستہ ہے۔

ترجمان نے وضاحت کی کہ فون پر بات کرتے ہوئے دونوں رہ نماؤں نے لبنان میں ہونے والی پیش رفت پر بھی بات کی۔ انہوں نے لبنان میں استحکام کی بحالی کے لیے جنگ بندی کی اہمیت پر زور دیا گیا،ساتھ ہی شام، سوڈان، لیبیا اور صومالیہ کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں