اسرائیلی فوجی آپریشن شمالی مغربی کنارے کے شہروں اور کیمپوں میں جاری ہے۔ اسرائیلی فوج کی کارروائی طولکرم شہر اور اس کے کیمپ میں 19ویں دن بھی جاری رہی۔ اسی طرح نور شمس کیمپ میں چھٹے روز بھی اسرائیلی فوج جارحانہ کارروائیاں کر رہی ہے۔ محاصرہ، گھروں پر چھاپے، جبری نقل مکانی اور گرفتاریاں جاری ہیں۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی (وفا) کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب اسرائیل نے طولکرم شہر اور اس کے دو کیمپوں میں جاسوسی طیاروں کو بھیجا۔ فوجی کمک بھیجی گئی۔ مغربی اور مشرقی محلوں، کراج فرعون اور قدیم مسجد کے اطراف گھروں پر چھاپے مارے گئے۔ گھروں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ رہائشیوں کی شناخت کی جانچ پڑتال کی گئی اور انہیں فیلڈ انویسٹی گیشن کا نشانہ بنایا گیا۔
گرفتاریاں اور چھاپے
اسرائیلی فوج نے طولکرم کی مغربی کالونی میں متعدد گرفتاریاں کیں۔ مشرقی محلے میں رہائشی عمارتوں پر اب بھی اسرائیلی فوج نے قبضہ کر رکھا ہے۔ خاص طور پر طولکرم کیمپ کے قریب ان گھروں کو فوجی بیرکوں میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ علاقے کا سخت محاصرہ کر لیا گیا ہے۔ لوگوں کو نکلنے اور باہر گھومنے پھرنے سے روکا جارہا ہے۔
دریں اثنا آدھی رات کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے شہر کی گلیوں میں، خاص طور پر بازار کے وسط میں اور العلیمی راؤنڈ اباؤٹ سٹریٹ پر وسیع پیمانے پر تلاشی اور کومبنگ آپریشنز کیے۔ طولکرم کے مشرق میں ذنابہ کے مضافاتی علاقے میں بھی اسرائیلی گاڑیوں نے دھاوا بولا اور اس کی گلیوں اور محلوں میں گھومتے رہیں۔ قابض فوج نے متعدد گھروں پر چھاپے مارے، ان کی تلاشی لی۔
اسرائیلی فورسز نے طولکرم اور نور شمس کیمپوں کا محاصرہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ان دونوں کیمپوں کو فوجی زون میں تبدیل کر دیا ہے۔ اسی تناظر میں فورسز نے طولکرم اور نور شمس کیمپوں میں ان شہریوں کا تعاقب کیا جنہوں نے اپنے گھروں کو واپس لوٹنے کی کوشش کی۔ ایسے لوگوں پر خوف دلانے والی گولیاں اور صوتی بم برسائے گئے۔ کئی فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
یاد رہے غزہ میں اسرائیلی جنگ شروع ہونے کے بعد مغربی کنارے میں تشدد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز تقریباً روزانہ فوجی گرفتاریاں کر رہی ہیں۔ فلسطینیوں کے خلاف آباد کاروں کے تشدد میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔
-
سعودی عرب میں فلسطینیوں کے لیے ریاست کے قیام کی اسرائیلی تجویز توہین آمیز ہے: پاکستان
پاکستان کو امریکہ کی جانب سے بھارت کو جدید ہتھیاروں کی فراہمی کے اعلان پر تشویش ...
پاكستان -
ریڈ کراس کو غزہ میں باقی اسرائیلی یرغمالیوں کی حالت پر ’بہت زیادہ تشویش‘
اسرائیل اور حماس کے درمیان یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے میں سہولت فراہم کرنے ...
بين الاقوامى -
پورٹ سعید مصر ، امریکی بحیری بیڑہ تجارتی جہاز سے ٹکرا گیا
امریکہ کا چھٹا بحری بیڑہ 'یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین' اسی ہفتے مصر کی بندرگاہ ...
بين الاقوامى