سعودی وزارت خارجہ کے مطابق مملکت اس معاہدے پر دستخط کیے جانے کا خیر مقدم کرتی ہے جس کے تحت شمال مشرقی شام میں تمام شہری اور عسکری اداروں کو شامی ریاست کے اداروں میں شامل کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح سعودی عرب نے شام کی قیادت کی طرف سے اپنے ملک میں داخلی امن برقرار رکھنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور ریاستی اداروں کی تعمیر کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کی ستائش کی۔ اس کا مقصد امن و استحکام کا حصول اور شامی عوام کی توقعات کو پورا کرنا ہے۔ سعودی عرب نے ایک بار پھر شام کی وحدت، اس کی خود مختاری اور سرحدوں کی سالمیت کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔