رمضان عمرہ سیزن میں سیکورٹی پلان کی نگرانی کے لیے 200 اسمارٹ اسکرینیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

مکہ مکرمہ میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں 200 سے زیادہ دیواری اسکرینیں نصب کر دی گئی ہیں۔ اس کا مقصد ماہ رمضان کے دوران میں عمرہ سیزن میں سیکورٹی کی صورت حال سے مطلع رہنا ہے۔

العربیہ کے نمائندے کے مطابق مذکورہ مرکز مکہ مکرمہ کے پورے جغرافیائی نقشے کے مطابق سیکورٹی پلانوں کی نگرانی کرتا ہے۔ ان میں شہر میں داخل ہونے کے 11 مرکزی راستے اور 8 مرکزی سیکورٹی چیک پوائنٹ شامل ہیں۔ سیکورٹی کی صورت حال کی نگرانی کے لیے اسے 7 سیکورٹی سیکٹروں پر تقسیم کر دیا گیا ہے۔ مکہ مکرمہ کے تمام علاقوں اور محلوں سے تمام معلومات مسجد حرام کے اندر آپریشن روم منتقل ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر ماہ رمضان کے دوران میں عمرہ سیزن کے پلانوں پر عمل درآمد کے لیے قلب کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ مرکز جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور سیکورٹی سیکٹروں کی رابطہ کاری سے چوبیس گھنٹے کام کرتا ہے۔ امن و امان کے علاوہ یہ مرکز معتمرین کی ہجوم پر خصوصی نظر رکھتا ہے۔ مرکز کے کنٹرول روم سے براہ راست رابطہ 911 پر کیا جا سکتا ہے۔

اس مرکز کو جدید ٹیکنالوجی کے سبب امتیازی حیثیت حاصل ہے۔ مصنوعی ذہانت پر منحصر تین پلیٹ فارم Saudi Data and Artificial Intelligence Authority (سدایا) کے ساتھ ہم آہنگی سے کام کر رہے ہیں۔ ان کے نام "بصير" ، "سواهر" اور "الأمان العام والتحليلات المتقدمة" ہیں۔ یہ پلیٹ فارم صاحب اختیارات افراد کو مناسب وقت پر فیصلہ کرنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں