اسرائیل کی جنوبی لبنان میں کار پر بمباری میں حزب اللہ کا عہدیدار ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان تین ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان میں ایک اسرائیلی فضائی حملے میں ایک کار کو نشانہ بنایا گیا۔

سرکاری قومی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ "برج الملوک قصبے میں ایک کار پر اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک ہو گیا"۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرعی نےایک بیان میں کہاکہ "ہم نے حزب اللہ کے ایک کارکن کو نشانہ بنایا جو جنوبی لبنان کے کفر کیلا میں دہشت گردانہ سرگرمیاں انجام دے رہا تھا"۔

حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان 27 نومبر کو امریکی ثالثی میں جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود ایک سال سے زائد عرصے تک جاری رہنے والی تصادم کے بعد اسرائیل نے جنوبی اور مشرقی لبنان کے کئی علاقوں پر فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ حزب اللہ کے مراکز اور تنصیبات کو نشانہ بنا رہا ہے اور جنگ کے بعد گروپ کو اپنی صلاحیتوں کو دوبارہ بنانے کی اجازت نہیں دے گا۔

اسرائیلی فوج نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اس نے حزب اللہ کے ایک کمانڈر کو ہلاک کر دیا ہے۔ مقتول کمانڈر کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ "حزب اللہ کے بدر ریجنل یونٹ میں فضائی دفاعی نظام کا سربراہ تھا"۔

اگرچہ جنگ بندی کے معاہدے کے تحت اسرائیل کے لیے جنوبی لبنان سے اپنی افواج کے انخلاء کی ڈیڈ لائن 18 فروری کو ختم ہو گئی تھی، لیکن اس نے سرحد کے ساتھ جنوبی لبنان کے پانچ اسٹریٹجک مقامات پر اپنی موجودگی برقرار رکھی ہے.

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں