ہفتے کے روز لبنان-اسرائیل کی سرحد پر پیشرفت میں تیزی آئی۔ اسرائیل کی جانب سے ایک اسرائیلی بستی کی طرف راکٹ فائر کیے جانے کے بعد تل ابیب نے لبنان کے اندر بمباری کی ہے۔
دوسری جانب لبنانی حکومت نے فوری طور پر اسرائیل پر راکٹ حملے کی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوج کو واقعے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
لبنان کے سرکاری ٹیلی ویژن نے ہفتے کے روز اطلاع دی ہے کہ جنوبی لبنان کے ایک گاؤں پر اسرائیلی فضائی حملے میں ایک شخص ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔
جنگ بندی سے پہلے کی صورتحال میں واپسی نہیں چاہتے
لبنانی وزیر دفاع میجر جنرل مشیل منسا نے زور دیا کہ "لبنان کی جانب سے نومبر 2024 میں طے پانے والی جنگ بندی پہلے کی حالت میں واپسی کو مسترد
کیا جاتا ہے۔ تمام لبنانی سرزمین پر خاص طور پر جنوبی اور مشرقی سرحدوں کے ساتھ سکیورٹی اور استحکام کو مضبوط کرنے کی ریاست کی کوششوں کو کمزور نہیں ہونے دیا جائے گا۔انہوں نے نشاندہی کی کہ لبنانی فوج نے لبنان سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی طرف راکٹ داغنے کے واقعے کی چھان بین شروع کر دی ہے"۔
وزیر دفاع منسا نے جنگ بندی کے معاہدے کی سرپرستی کرنے والی ریاستوں سے مطالبہ کیا کہ "اسرائیلی دشمن کو اس کی مسلسل خلاف ورزیوں اور جھوٹے حیلوں اور جعلی بہانوں سے حملوں سے باز رکھا جائے۔ انہوں نے جنگ بندی کے معاہدے کی مانیٹرنگ کمیٹی کے کام کو فعال کرنے کی اہمیت پر زور دیا، جو لبنان کے تمام علاقوں میں اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی سے انجام دے رہی ہے"۔
وزیر دفاع نے لبنانی عوام پر زور دیا کہ وہ "لبنانی فوج اور ان کے دیہاتوں اور قصبوں کے ثابت قدم لوگوں کے درمیان انتشار پیدا کرنے، ان کے درمیان اعتماد کو مجروح کرنے اور اسرائیلی دشمن کی طرف سے ڈرانے دھمکانے اور دھوکہ دہی کے ذریعے ریاست اور عوام کے درمیان اختلافات کے بیج بونے کی کوششوں کے خلاف ہوشیار اور چوکس رہیں"۔
وزیر دفاع نے زور دیا کہ "لبنانی ریاست لبنان کی خودمختاری، اس کے عوام کی سلامتی، اس کی سرزمین کی سالمیت ،شمال، مشرق اور جنوب میں اپنی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سیاسی، سفارتی اور فوجی سطح پر اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے"۔
حزب اللہ کی تردید
درایں اثںا حزب اللہ نے ایک بیان میں "جنوبی لبنان سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں راکٹ داغنے کے واقعے سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔
حزب اللہ نے زور دے کر کہا کہ "اسرائیلی دشمن کے الزامات لبنان پر اپنے حملوں کو جاری رکھنے کے بہانے کے تناظر میں آتے ہیں، جو جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے جاری ہیں"۔
حزب اللہ نے جنگ بندی کے معاہدے اور لبنان کے خلاف اس خطرناک صیہونی جارحیت سے نمٹنے میں لبنانی ریاست کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔
قبل ازیں اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ اسرائیل نے لبنان سے سرحدی شہر میتولا کی طرف داغے گئے پانچ راکٹوں میں سے تین کو روک دیا، جو تین ماہ سے زائد عرصے میں جنگ بندی کی پہلی خلاف ورزی ہے۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق بظاہر باقی دو راکٹ لبنان میں گرے ہیں، جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ اسرائیلی فوج نے جوابی کارروائی میں لبنان کے اندر کی پوزیشنوں پر توپ خانے سے فائرنگ کی۔
-
اسرائیل کا راکٹ حملے کے جواب میں جنوبی لبنان پر حملہ
اسرائیل نے کہا کہ اس نے سرحد پار سے داغے گئے راکٹ روک دیئے جس کے بعد اسرائیلی توپ ...
مشرق وسطی -
سیز فائر کی خلاف ورزی کے بعد اسرائیل کی بیروت کو دھمکی، لبنان کا نئی جنگ کا انتباہ
ہفتہ کو اسرائیلی توپ خانے نے جنوبی لبنان کے قصبوں حولا، مرکبا اور یحمر الشقیف پر ...
مشرق وسطی -
اسرائیل کوجنوبی لبنان میں فوج کی تعیناتی کا موقع دینا چاہیے: لبنانی وزیر خزانہ
لبنان کے وزیر خزانہ یاسین جابر نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ "اسرائیل قرارداد 1701 کی ...
بين الاقوامى