جب تک فوج کے کنٹرول کا 100 فیصد یقین نہ ہوجائے لبنان میں رہیں گے: اسرائیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسرائیل کے ایک سفارتی ذریعے نے العربیہ اور الحدث چینلز کو تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج لبنان کے پانچ مقامات پر اس وقت تک موجود رہے گی جب تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو جاتی کہ لبنانی فوج سرحدوں کو کنٹرول کرنے کی 100 فیصد صلاحیت رکھتی ہے۔

ذرائع نے کہا کہ اسرائیل لبنان میں حزب اللہ کو مسلح کرنے اور اس کو رقوم کی منتقلی اور متعلقہ حکام کو ہتھیاروں کی فراہمی کو روکنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ ہم صرف نگرانی کے کردار سے مطمئن نہیں ہوں گے۔

ذریعہ نے کہا کہ جنوبی لبنان میں 5 پوائنٹس پر اسرائیلی افواج کی موجودگی لبنان کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کے نتیجے میں مانیٹرنگ میکانزم کے مطابق ہے۔ یہ جنگ اسرائیل نے حزب اللہ کے ساتھ گزشتہ موسم خزاں میں لڑی تھی۔

یاد رہے اسرائیل نے معاہدے کے برخلاف 18 فروری تک جنوبی لبنان سے اپنا انخلا مکمل نہیں کیا ۔ اس نے جزوی انخلاء کیا اور لبنان کے 5 اہم مقامات پر اپنی فوج برقرار رکھی ہے۔

اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اس کے 5 پہاڑیوں میں رہنے کی وجہ لبنانی فوج کی جنگ بندی کے معاہدے کے اندر اپنے فرائض کو مکمل طور پر انجام دینے میں ناکامی اور بلیو لائن کے ساتھ سکیورٹی کو کنٹرول کرنے میں ناکامی ہے۔

ایک اور تناظر میں سفارتی ذریعے نے کہا کہ اسرائیل حقیقی اور عملی طور پر اور فوجی کارروائیوں کے ذریعے ایرانی محور کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ اسرائیل 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے بعد فوجی کارروائی کو حل کے طور پر دیکھ رہا ہے۔ ذریعے نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل شام میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی نگرانی بھی کر رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں