حماس نے بدھ کو خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں بزورِ طاقت قیدیوں کی بازیابی کی کوشش کی اور فضائی حملے جاری رکھے تو قیدیوں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
گروپ نے ایک بیان میں کہا، ہم "اسرائیلی اسیران کو زندہ رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں لیکن کبھی کبھی ہونے والی صہیونی (اسرائیلی) بمباری ان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ جب بھی قابض اسرائیل طاقت کے زور پر اپنے اسیران کو دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے تو وہ تابوتوں میں واپس جاتے ہیں۔"
اسرائیل نے گذشتہ ہفتے گنجان آباد غزہ کی پٹی پر شدید فضائی حملے دوبارہ شروع کر دیئے تھے جس کے بعد زمینی کارروائیاں کی گئیں۔ اس سے حماس کے ساتھ جنوری میں ہونے والی جنگ بندی اور نسبتاً پرسکون وقفہ ختم ہو گیا۔
جب سے اسرائیل نے غزہ میں اپنی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کی ہیں، علاقے کی وزارتِ صحت کے مطابق کم از کم 830 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔
وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے بدھ کے روز حماس کو خبردار کیا کہ اگر گروپ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے انکار کیا تو اسرائیل غزہ کے علاقے پر قبضہ کر لے گا۔
انہوں نے پارلیمنٹ کو بتایا، حماس ہمارے قیدیوں کی رہائی سے جتنا زیادہ انکار کرے گا، ہم اتنا ہی زیادہ دباؤ ڈالیں گے۔ میں یہ بات کنیسیٹ میں اپنے ساتھیوں سے اور حماس سے بھی کہتا ہوں: اس میں دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ علاقوں پر قبضہ بھی شامل ہے جس کی میں یہاں تفصیل نہیں بتاؤں گا۔"
ان کا یہ تبصرہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے اسرائیلی قیدیوں کو رہا نہ کرنے کی صورت میں غزہ کے بعض حصوں کا الحاق کرنے کی دھمکی دی تھی۔
جمعہ کو ایک بیان میں کاٹز نے کہا: "میں نے (فوج) کو غزہ میں مزید علاقوں پر قبضہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ حماس قیدیوں کو آزاد کرنے سے جتنا زیادہ انکار کرے گا، اتنا ہی زیادہ وہ علاقے سے محروم ہو جائے گا جس کا اسرائیل سے الحاق ہو جائے گا۔"
وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیل کے وحشیانہ مظالم میں غزہ میں کم از کم 50,183 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔
جنگ بندی کے 19 جنوری کو نافذ ہونے والے ابتدائی مرحلے میں حماس نے اسرائیلی اور دوہری شہریت کے حامل 33 قیدیوں بشمول آٹھ مقتولین کی باقیات کو رہا کیا اور اسرائیل نے تقریباً 1,800 فلسطینی قیدیی رہا کیے۔
-
ٹرمپ اور محمد بن زاید کی فون پر گفتگو: غزہ جنگ بندی پر تبادلۂ خیال
متحدہ عرب امارات کا امریکہ میں 10 سالہ سرمایہ کاری کا عہد
بين الاقوامى -
غزہ میں پہلی بار حماس کے خلاف نعرے بازی : عینی شاہدین
عینی شاہدین کے مطابق غزہ میں پہلی بار جنگ بندی کے حق میں سینکڑوں مظاہرین نے احتجاج ...
مشرق وسطی -
غزہ کی پٹی میں حماس کے خلاف نئے مظاہروں کا مطالبہ
غزہ کی پٹی میں شجاعیہ محلے کے قبیلوں نے بدھ کی سہ پہر حماس کے خلاف احتجاج کی کال ...
مشرق وسطی