سعودی فرماں روا اور ولی عہد نے عید الفطر کی نماز کہاں ادا کی ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عید الفطر کی نماز جدہ کے قصر السلام میں ادا کی۔

شاہ سلمان نے عید کے موقع پر مسلمانوں کے نام تہنیتی پیغام بھی جاری کیا۔ ایکس پلیٹ فارم پر جاری بیان میں سعودی فرماں روا نے کہا کہ "اللہ تعالی نے ہمیں رمضان میں صیام اور قیام کی توفیق بخشی، میں آپ لوگوں کو عید الفطر کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ عید کے موقع پر اللہ تعالی کے حضور سوال کرتے ہیں کہ وہ ہمارے ملک پر امن و استحکام اور ترقی کے سائے کو دوام عطا فرمائے، اور امت اسلامیہ اور پورے عالم کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنائے، ہر سال آپ سب خیر و عافیت سے رہیں"۔

دوسری جانب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عید الفطر کی نماز مکہ مکرمہ میں مسجد حرام میں ادا کی۔ ان کے ساتھ لبنان کے وزیر اعظم نواف سلام بھی موجود تھے جو سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں