شام : سعودی طبی وفد کی آمد ، دل سے متعلق 95 سرجریز انجام دے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے زیر انتظام ایک رضاکار طبی وفد گذشتہ روز شام کے دار الحکومت دمشق کے ہوائی اڈے پہنچ گیا۔ یہ وفد 24 رضاکاروں پر مشتمل ہے جن کا تعلق مختلف طبی شعبوں سے ہے۔

طبی ٹیم اس دورے کے دوران میں دمشق شہر میں ایک رضاکارانہ طبی منصوبے کے تحت بالغ افراد کے لیے open heart surgery اور cardiac catheterization انجام دے گی۔ یہ منصوبہ "سعودی امل والنٹیئر پروگرام" کا حصہ ہے۔

یہ اقدام اُن رضاکارانہ طبی منصوبوں کا تسلسل ہے جو سعودی عرب اپنے انسانی ہمدردی کے ادارے "شاہ سلمان امدادی مرکز" کے ذریعے انجام دیتا ہے۔ اس کا مقصد ان ممالک میں کم آمدنی والے افراد اور خاندانوں کی مدد کی جا سکے جہاں اس کی زیادہ ضرورت ہے۔

رضاکارانہ طبی منصوبے کا ہدف 95 سرجریز کرنا ہے، ان میں 15 اوپن ہارٹ سرجریز اور 80 کیتھٹرائزیشن ہوں گی۔ نیز مریضوں کا طبی معائنہ کر کے اُنہیں ضروری دیکھ بھال اور علاج فراہم کیا جائے گا۔

یہ منصوبہ صرف سرجریز اور علاج تک محدود نہیں بلکہ اس کا ایک اور اہم مقصد شام میں طبی خدمات کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔ اس مقصد کے تحت مقامی طبی ٹیموں کو با اختیار بنایا جا رہا ہے، اور صحت کے شعبے کے 15 پیشہ ور افراد کو آپریشن تھیٹرز، انتہائی نگہداشت یونٹس (ICU) اور عمومی صحت کی دیکھ بھال کے شعبوں میں تربیت دی جا رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں