فلسطینی تنظیم حماس کے دو عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے جنگ بندی کے لیے کی گئی تازہ پیش کش پر مشاورت کا عمل تقریباً مکمل کر لیا ہے۔
حماس کے حکام کے مطابق اس سلسلے میں بات چیت تقریبا ً کر لی گئی ہے۔ جلد ثالثوں کو اپنے موقف اور جواب سے آگاہ کر دیا جائے گا۔ امکان ہے کہ بات چیت حتمی طور پر جلدی مکمل ہو جائے گی ۔ ہوسکتا ہے یہ آج جمعرات کے روز ہی مکمل کر لی جائے۔
ایک عہدیدار نے یہ بات اپنے سوشل میڈیاا اکاؤنٹ سے حماس کے ایک دوسرے رکن سے بھی کہی ہے۔