عید الاضحی 2025: عام تعطیل کب شروع ہونے کی توقع ہے؟

چھے سے آٹھ جون تک عید کی تعطیلات ہونے کی امید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

فلکیاتی حسابات کے مطابق شرقِ اوسط کے طول و عرض میں لوگ طویل تعطیلات سے لطف اندوز ہوں گے کیونکہ آئندہ عید الاضحیٰ جمعہ چھے جون اور یومِ عرفہ پانچ جون کو ہونے کی توقع ہے۔

ممالک اسلامی تعطیل کی حتمی تاریخوں کی تصدیق کمیٹیوں کے ذریعے رویتِ ہلال کے بعد کریں گے جس میں سعودی عرب کی رویتِ ہلال کمیٹی بھی شامل ہے۔

ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان کے مطابق ذوالحجہ کا چاند 27 مئی بروز منگل کو نظر آنے کی امید ہے۔

اگر تصدیق ہو گئی تو 28 مئی بروز بدھ ذوالحجہ کی یکم تاریخ ہو گی۔

اس طرح 10 ذی الحجہ کی عید الاضحیٰ چھے جون بروز جمعہ ہو گی۔

متحدہ عرب امارات میں کابینہ نے پہلے ہی پانچ جون کو یومِ عرفہ کی عام تعطیل کی منظوری دے دی تھی جس کے بعد سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے لیے عید الاضحیٰ کی سہ روزہ تعطیل چھے سے آٹھ جون تک ہو گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں