پاکستان اور بھارت

سعودی ولی عہد کا پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم

جی سی سی-امریکہ سمٹ کے موقع پر محمد بن سلمان کی شام سے پابندیاں ہٹانے پر امریکی صدر کی ستائش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ریاض میں خلیج تعاون کونسل-امریکہ سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیز فائر سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پر قابو پانے اور امن بحال کرنے میں مدد ملے گی۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جنوبی ایشیا میں امن کے فروغ کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفارتی کوششوں کو سراہا ہے۔ ولی عہد نے خطے میں امن کے لیے بھرپور حمایت کا اظہار کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ تنازعات کے پائیدار حل پر زور دیا۔

انہوں نے کہا، ’ہم پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پر قابو پانے اور امن بحال کرنے میں مدد ملے گی۔‘

شام سے امریکی پابندیاں ہٹنانے پر امریکی صدر کی ستائش

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے شام پر سے پابندیاں ہٹانے کے فیصلے کو بھی سراہا۔

ٹرمپ نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے کہنے پر شام پر عائد تمام پابندیاں ہٹانے کا اعلان کیا جس کے ایک دن بعد بروز بدھ انہوں نے ریاض میں شام کے صدر احمد الشرع سے ملاقات کی ہے۔

سعودی ولی عہد، امریکی اور شامی صدور [اے ایف پی]
سعودی ولی عہد، امریکی اور شامی صدور [اے ایف پی]

سعودی ولی عہد نے کہا، خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے ممالک بھی امریکہ کے ساتھ اپنی شراکت داری کی تصدیق کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا، "ہم امریکہ کے ساتھ کام جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔"

ولی عہد نے ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، "ہم اپنے خطے کو درپیش چیلنجز کی شدت سے آگاہ ہیں اور ہم آپ اور اپنے جی سی سی برادران کے ساتھ مل کر کوشش کر رہے ہیں کہ خطے میں کشیدگی کم اور غزہ میں جنگ روکی جائے اور فلسطین کے بحران کا مستقل اور جامع حل تلاش کیا جائے۔" انہوں نے مزید کہا، "ہم پرامن طریقوں سے تنازعات کے خاتمے کے لیے اپنی حمایت پر زور دیتے ہیں۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں