ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا درعیہ میں صدر ٹرمپ کا استقبال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا درعیہ میں منگل کے روز خیر مقدم کیا ہے۔ اس موقع پر ولی عہد اور امریکی صدر نے درعیہ کا دورہ کیا۔ بعد ازاں تاریخی حیثیت کے حامل درعیہ میں عشائیے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

آل سعود کے آبائی گھر کی حیثیت سے درعیہ تاریخی و ثقافتی مقام کا حامل ہے۔ نیز تعمیراتی ورثے سے اس کی ثقافتی شناخت مزید نمایاں ہوتی ہے۔

'یونیسکو' کے عالمی ثقافتی ورثہ میں درعیہ کا ضلع التوریف اور وادی حنیفہ شامل ہیں۔

جاری کردہ ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان صدر ٹرمپ کو درعیہ کے مقامات کا دورہ کرا رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے 'سعودی امریکن انویسٹمنٹ فورم' میں خطاب کے موقع پر کہا ہے کہ واشنگٹن ریاض کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کرے گا۔ مشرق وسطیٰ کا مستقبل سعودی عرب سے شروع ہوتا ہے۔'

اس موقع پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تعریف کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایک عظیم انسان ہیں۔ اپنے لوگوں کی بہترین انداز میں نمائندگی کرتے ہیں اور انتھک محنت کر رہے ہیں۔ مجھے نہیں لگتا کہ وہ رات کو سوتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا میں آٹھ سال قبل شاہ سلمان کی غیر معمولی مہمان نوازی کو کبھی نہیں بھولوں گا۔

انہوں نے اس امر کا اعادہ کیا کہ دورہ سعودی عرب تاریخی دورہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں