خان یونس پر ایک غیر معمولی حملہ کرنے جا رہے ہیں: اسرائیلی فوج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

غزہ پر مسلسل شدید بمباری اور فضائی حملوں کے دوران اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس کی فورسز " عربات جدعون " آپریشن کے تحت پورے علاقے میں کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان ادرائی نے خان یونس گورنریٹ کے باشندوں کو مغرب کی جانب المواصی کے علاقے کی طرف انخلا کرنے کی ہدایت کردی۔ اسرائیلی فوجی ترجمان نے ’’ ایکس‘‘ پر کہ فوج ایک غیر معمولی حملہ کر رہی ہے۔

فوج نے آج پیر کے روز پہلے ایک بیان میں کہا تھا کہ گزشتہ چند گھنٹوں میں 160 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ، جنوبی کمانڈ اور شاباک کی ہدایت پر فورسز غزہ کے مختلف حصوں میں تنظیموں کے خلاف کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ ان گروپوں کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کیا جا سکے اور تخریب کاروں کو ختم کیا جا سکے۔

فوج نے یہ بھی کہا کہ شمالی علاقے میں سیلز، ٹینک شکن لانچنگ سائٹس اور فوجی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ وسطی علاقے میں زیر زمین راستوں اور جنگی ساز و سامان کے گودام پر حملہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح جنوب میں تخریب کار سیلز، فوجی عمارتوں، ٹینک شکن لانچنگ سائٹس، بارودی عمارتوں اور ایک آپریشن روم کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

پورے غزہ پر کنٹرول

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل محصور فلسطینی علاقے میں اپنی فضائی کارروائیوں اور زمینی کارروائیوں کو وسعت دیتے ہوئے پورے غزہ کے علاقے پر کنٹرول حاصل کر لے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حماس کو امداد لوٹنے سے روکا جائے گا۔ یہ اس وقت ہوا ہے جب اسرائیلی سپیشل فورس کے دستے اسرائیلی قیدیوں کی تلاش میں فلسطینی بے گھر خواتین کے روپ میں خان یونس کے وسط میں داخل ہوئے۔

اسرائیل نے کل غزہ میں اپنی زمینی کارروائیوں کو وسعت دینے کا اعلان کیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس کی زمینی فورسز نے "عربات جدعون" آپریشن کے تحت شمالی اور جنوبی علاقے کے متعدد مقامات پر اپنی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں