غزہ کے لیے 'بڑے پیمانے پر اور بلاتعطل' امداد کی اجازت دی جائے: فرانس کا اسرائیل سے مطالبہ

نیتن یاہو کی طرف سے "بنیادی مقدار" میں امداد کے داخلے کی اجازت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

فرانسیسی وزیرِ خارجہ ژاں نول باروٹ نے اتوار کے روز اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کے لیے "فوری، بڑے پیمانے پر اور بلا پابندی" امداد دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے۔ قبل ازیں وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اعلان کیا کہ وہ "بنیادی مقدار" میں امداد کے داخلے کی اجازت دیں گے۔

بیروٹ نے ایکس پر پوسٹ کیا، "تین ماہ کی سفارتی کوششوں کے بعد بالآخر اسرائیلی حکومت نے غزہ کے لیے انسانی امداد دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا۔ یہ فوری، بڑے پیمانے پر اور بغیر کسی رکاوٹ کے ہونی چاہیے۔"

انہوں نے مزید کہا، "اس سے تباہ کن انسانی صورتِ حال اور قحط کا یقینی خاتمہ ہونا چاہیے۔"

نیتن یاہو کے دفتر نے ٓایک بیان میں کہا، اس سے قبل نیتن یاہو نے اعلان کیا تھا کہ فوج کی سفارش پر "اسرائیل آبادی کے لیے بنیادی مقدار میں خوراک کے داخلے کی اجازت دے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ غزہ کی پٹی میں بھوک کا بحران پیدا نہ ہو۔"

دو مارچ کو اسرائیل کی امدادی ناکہ بندی شروع ہونے کے بعد سے غزہ کی وزارتِ صحت، اقوامِ متحدہ کی تنظیمیں اور بعض غیر ملکی رہنما خطے میں قحط کے خطرے سے خبردار کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں