شام کا سعودی عرب اور قطر کی جانب سے تنخواہوں کی امدادی رقم پراظہارِ تشکر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

شام کے وزیر خزانہ محمد یسر برنیہ نے سعودی عرب اور قطر کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں مجوزہ امدادی رقم پر گہرے شکریے اور تحسین کا اظہار کیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ اقدام برادر ممالک کے درمیان "سچی شراکت داری" کی عکاسی کرتا ہے۔

شامی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ "ہم سعودی عرب اور قطر کے اس قابل قدر اقدام پر ان کے شکر گزار ہیں، یہ براہِ راست تعاون اور عرب یکجہتی کا بہترین اظہار ہے"۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ مالی امداد شام کے سرکاری شعبے میں کام کرنے والے ملازمین کی تین ماہ کی تنخواہوں کے ایک حصے کی معاونت کے لیے دی جا رہی ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ شام سعودی عرب اور قطر کی اس مدد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو نہ صرف علاقائی و بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے تعلقات کی بہتری میں معاون ثابت ہو گی بلکہ ترقیاتی منصوبوں میں بھی ان اداروں کی شرکت کو فروغ دے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ "یہ تعاون ان مضبوط تعلقات کا عملی ثبوت ہے جو تینوں ممالک کی قیادت نے استوار کیے ہیں"۔

اپنی گفتگو کے اختتام پر انہوں نے سعودی، قطری اور دیگر برادر و دوست ممالک کے سرمایہ کاروں کو شام میں سرمایہ کاری کی بڑی اور پُرکشش مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں