کویت : بحرینی طیارے میں بم کی اطلاع پر حکام انتہائی چوکس
جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا اور اس کے خلاف ضابطے کی کارروائی جاری ہے
کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حالات دوبارہ معمول کی طرف لوٹ آئے ہیں۔ اس سے قبل اتوار کے روز وہاں ہنگامی صورت حال کے بعد کشیدگی پھیل گئی تھی۔ یہ صورت حال بحرین سے کویت آنے والی گلف ایئر کی پرواز نمبر GF213 میں بم کی موجودگی کی اطلاع پر پیدا ہوئی۔ اطلاع موصول ہونے کے بعد کویتی سول ایوی ایشن نے منظور شدہ حفاظتی طریقہ کار کے تحت فوری کارروائی کی اور تمام مسافروں کو بحفاظت طیارے سے اتار لیا۔
کویتی سول ایوی ایشن کے ترجمان عبداللہ الراجحی نے بتایا کہ تمام مسافروں کو ایک الگ ہال میں منتقل کر دیا گیا اور ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔
الراجحی نے واضح کیا کہ مسافروں کو وزارت داخلہ اور سول ایوی ایشن کے اشتراک سے حفاظتی اقدامات کے تحت رکھا گیا ہے تاکہ ان کی سلامتی یقینی بنائی جا سکے اور طیارے میں کسی ممکنہ خطرے کی موجودگی کی مکمل جانچ کی جا سکے۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ کویت انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر دیگر پروازوں کے شیڈول پر کوئی اثر نہیں پڑا۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ سول ایوی ایشن انتظامیہ متعلقہ سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور حفاظتی ضوابط کے مطابق مزید اقدامات جاری ہیں۔ اس جھوٹی اطلاع کے ذمہ دار شخص کو بھی حراست میں لے کر اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب بحرین کی قومی فضائی کمپنی، گلف ایئر نے بتایا کہ 8 جون 2025 کو بحرین سے کویت جانے والی پرواز GF213 میں ایک مسافر کی وجہ سے یہ ہنگامی صورت حال پیدا ہوئی، جس کے بعد حفاظتی اور احتیاطی اقدامات اختیار کیے گئے۔
کمپنی نے بتایا کہ اس واقعے سے نمٹنے کے لیے کویت کی متعلقہ حکام کے ساتھ مکمل ہم آہنگی سے کارروائی کی گئی، اور جیسے ہی طیارہ کویت ایئرپورٹ پر اترا، متعلقہ مسافر کو ہوائی اڈے کی پولیس نے حراست میں لے لیا، جب کہ تمام مسافروں کو بحفاظت اتار لیا گیا۔
گلف ایئر نے کسی بھی ممکنہ تکلیف پر مسافروں سے معذرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں اور عملے کی سلامتی اس کی اولین ترجیح ہے، اور کویتی حکام کے تعاون اور پیشہ ورانہ انداز پر شکریہ ادا کیا جس کی بدولت اعلیٰ درجے کی سیکیورٹی اور سلامتی کو یقینی بنایا جا سکا۔
-
فرار زیبرا آٹھ دن تلاش کے بعد مل گیا، "ایئر لفٹ" کرکے گھر پہنچایا گیا
چونکا دینے والی ویڈیو میں زیبرا کو مصروف شاہراہ پر دوڑتے ہوئے دیکھا گیا
بين الاقوامى -
نیٹو کو فضائی اور میزائل دفاع کی مد میں 400 فیصد اضافے کی ضرورت: سیکریٹری جنرل نیٹو
نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے پیر کو لندن میں ایک تقریر میں اس ضرورت پر زور دیں ...
بين الاقوامى -
لاس اینجلس میں احتجاجی مظاہرے کے دوران آسٹریلوی صحافی خاتون ربڑ کی گولی سے زخمی
امریکی پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کے دوران خاتون رپورٹر لورین ...
بين الاقوامى