ایک اعلیٰ اسرائیلی عہدے دار نے اتوار کے روز زور دیا کہ ایران کے خلاف جنگ کے اہداف مکمل کرنے کے لیے امریکا کی مداخلت ضروری ہے۔
انھوں نے "العربیہ" سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران جنگ میں وقت حاصل کرنے کے لیے امریکا سے جنگ بندی اور مذاکرات کی درخواست کرے گا۔ اسرائیلی عہدے دار کو خدشہ ہے کہ امریکا کی طرف سے جنگ رکوانے کے لیے دباؤ ڈالا جا سکتا ہے، اور اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دباؤ ڈالا تو اسرائیل جنگ روکنے پر مجبور ہو جائے گا، خواہ ٹرمپ نے پہلے ہی اصولی منظوری دے رکھی ہو۔
اسرائیلی عہدے دار نے واضح کیا کہ اگر ایران کا "فوردو" جوہری مرکز تباہ نہ ہوا تو پوری کارروائی بے فائدہ سمجھی جائے گی۔ اسرائیل نے حالیہ دنوں میں امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ اس جنگ میں شامل ہو کر ایرانی جوہری پروگرام، خاص طور پر زیرِ زمین فوردو تنصیب پر حملہ کرے۔
اب تک امریکی حکومت نے اسرائیلی کارروائی سے فاصلہ رکھا ہے، لیکن ساتھ ہی تہران کو خبردار بھی کیا ہے کہ وہ خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ نہ بنائے۔ ایک اسرائیلی عہدے دار نے بتایا کہ ٹرمپ معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں، کیوں کہ فوردو پر امریکی حملہ امریکا کو براہِ راست جنگ میں دھکیل سکتا ہے۔
اسرائیل فوردو پر حملے کی صلاحیت نہیں رکھتا کیوں کہ یہ تنصیب ایک پہاڑ کے نیچے گہرائی میں واقع ہے، جسے تباہ کرنے کے لیے مخصوص بھاری بم اور بڑے بم بار طیارے درکار ہیں جو اسرائیل کے پاس نہیں۔ اسرائیلی سفیر نے بھی زور دیا ہے کہ "پوری کارروائی فوردو کو تباہ کیے بغیر نا مکمل رہے گی۔"
اسرائیل کی طرف سے فوردو پر کئی حملے ہو چکے ہیں، لیکن ایرانی جوہری ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی نے کہا ہے کہ وہاں صرف معمولی نقصان ہوا ہے۔ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رافائیل گروسی نے بھی تصدیق کی ہے کہ فوردو اور خندب کے ری ایکٹر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
-
ایرانی حملوں میں حیفا میں پائپ لائنز اور ٹرانسمیشن لائنوں کو نقصان پہنچا
تل ابیب سٹاک ایکسچینج کو پیش کردہ ایک ریگولیٹری دستاویز کے مطابق اسرائیل کی آئل ...
مشرق وسطی -
ایران میں جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے مراکز کو نشانہ بنایا : اسرائیلی فوج
اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران میں درجنوں اہداف پر بم باری کا سلسلہ جاری ...
بين الاقوامى -
نیتن یاہو کی ایران کو بھاری قیمت چکانے کی دھمکی ، کاتز کا بیروت کے منظرنامے کا عندیہ
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران نے شہریوں، خواتین اور بچوں ...
بين الاقوامى