ایران کے زمین سے زمین پر مار کرنے والے ایک تہائی میزائل لانچرز تباہ کر دیئے: اسرائیلی فوج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیل کی فوج نے پیر کے روز کہا ہے کہ اس نے ایران کے زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل لانچرز کا ایک تہائی حصہ تباہ کر دیا ہے۔ دونوں حریف ممالک کے درمیان میزائل حملے چوتھے دن میں داخل ہو گئے ہیں۔

فوجی ترجمان بریگیڈیئر جنرل ایفی ڈیفرین نے ایک ٹیلیویژن بیان میں کہا، "50 سے زیادہ لڑاکا طیاروں اور جہازوں نے حملے کیے اور ایران کے زمین سے زمین پر مار کرنے والے 120 سے زیادہ میزائل لانچرز تباہ کر دیئے۔ یہ ایرانی حکومت کے پاس موجود زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل لانچرز کے ایک تہائی حصے کے برابر ہیں۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں