اقوامِ متحدہ کے جوہری نگران ادارے نے بدھ کے روز کہا ہے کہ اسرائیل کے فوجی حملوں میں ایران میں دو تنصیبات نشانہ بنیں جو سینٹری فیوجز کے پرزے تیار کرتی ہیں۔ ان مشینوں سے یورینیم افزودہ کیا جاتا ہے۔ نگران ادارے نے ان کی شناخت ٹی ای ایس اے کاراج ورکشاپ اور تہران ریسرچ سنٹر کے طور پر کی ہے۔
آئی اے ای اے نے کہا، "تہران کے جوہری مقام پر ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا جہاں جدید سینٹری فیوج روٹرز تیار اور ان کی آزمائش کی جاتی تھی۔ کاراج میں دو عمارتیں تباہ ہو گئیں جہاں مختلف سینٹری فیوج اجزاء تیار کیے جاتے تھے۔"