اسرائیلی حملے: ایران کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پروازوں کی منسوخی میں توسیع

تہران کے باشندوں کی نقلِ مکانی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ایران کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بدھ کے روز پروازوں کی منسوخی 10:30 جی ایم ٹی تک بڑھا دی ہے۔

بین الاقوامی خطرے کے باوجود کوئی بھی فریق طویل فاصلے تک کے برق رفتار حملوں سے باز نہیں آیا۔ جمعہ کو اسرائیل نے ایرانی جوہری اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے ایک بے مثال بمباری مہم شروع کی جس کا آج پانچواں دن ہے۔

اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اس کے حملوں میں سینئر ایرانی کمانڈر علی شادمانی کے ساتھ ساتھ ان کے پیشرو غلام علی راشد بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔

لڑائی شروع ہونے کے بعد سے دونوں ممالک کے رہائشی علاقوں کو مہلک حملوں کا سامنا ہے اور غیر ملکی حکومتیں اپنے شہریوں کو نکالنے کے لیے کوشاں ہے۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی حملے شروع ہونے کے بعد سے ایران میں رہنے والے 700 سے زائد غیر ملکی افراد ہمسایہ ممالک آذربائیجان اور آرمینیا میں داخل ہو چکے ہیں۔

ایک سرکاری ذریعے نے اے ایف پی کو بتایا کہ انخلاء کردہ افراد میں روس، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے شہریوں کے ساتھ ساتھ جرمنی، سپین، اٹلی، سربیا، رومانیہ، پرتگال، امریکہ، متحدہ عرب امارات، چین اور ویتنام کے شہری بھی شامل ہیں۔

امریکہ نے بھی کہا ہے کہ وہ بڑھتے ہوئے تنازعے کے درمیان یروشلم میں اپنا سفارت خانہ جمعے تک کے لیے بند کر رہا ہے۔

تشدد کے خوف سے تہران کے کئی باشندے نقلِ مکانی کر چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں