سعودی وزیر خزانہ کا ٹیکس جرمانے معاف کرنے کی اسکیم میں توسیع کا اعلان
زکوٰة و ٹیکس قوانین کے تحت رجسٹرڈ افراد اب 2025 کے آخر تک رعایت سے فائدہ اٹھا سکیں گے
سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدعان نے ٹیکس دہندگان کے لیے جرمانوں کی معافی اور مالیاتی سزاؤں سے استثنیٰ کی اسکیم میں توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ یہ توسیع 1 جولائی 2025 سے شروع ہو کر چھ ماہ یعنی سال کے اختتام تک جاری رہے گی۔
زکوۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی کے مطابق یہ اقدام تمام ٹیکس نظاموں میں رجسٹریشن میں تاخیر، ادائیگیوں میں تاخیر، گوشوارے جمع کروانے میں تاخیر، ویلیو ایڈیڈ ٹیکس (VAT) کی درستگی کے جرمانے اور الیکٹرانک انوائسنگ کے حوالے سے میدانی خلاف ورزیوں پر عائد جرمانوں کی معافی پر مشتمل ہے۔
اتھارٹی نے واضح کیا کہ اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہے کہ متعلقہ فرد یا ادارہ ٹیکس نظام میں پہلے سے رجسٹرڈ ہو یا اسکیم کے دوران رجسٹریشن مکمل کرے۔ اس کے ساتھ تمام واجب الادا گوشوارے جمع کروانے، غیر ظاہر شدہ ٹیکسوں کا مکمل اور درست انکشاف کرنے اور قابل ادائیگی اصل ٹیکس کی رقم فوری یا اقساط میں ادا کرنے کی شرط بھی رکھی گئی ہے۔
درخواست گزار قسطوں میں ادائیگی کی سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے اسکیم کے دوران ہی درخواست دے سکتا ہے تاہم شرط یہ ہے کہ قسطوں کی ادائیگی متعین وقت پر کی جائے، جیسا کہ اتھارٹی کی طرف سے منظوری دی گئی ہو۔
اتھارٹی نے واضح کیا کہ یہ اسکیم ٹیکس چوری سے متعلق خلاف ورزیوں پر عائد جرمانوں، پہلے ادا کیے گئے جرمانوں اور 30 جون 2025ء کے بعد جمع کروائے جانے والے گوشواروں پر لاگو نہیں ہوگی۔
زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے تمام ٹیکس دہندگان کو اس توسیعی سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی ہے۔ مزید رہنمائی کے لیے وہ اتھارٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب سادہ رہنما کتاب یا کال سینٹر پر 19993 سے چوبیس گھنٹے رابطہ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر @Zatca\_Care، ای میل ([[email protected]](mailto:[email protected]))، یا اتھارٹی کی ویب سائٹ پر لائیو چیٹ سروس بھی دستیاب ہے۔
-
علاقائی کشیدگی: سعودی عرب کی فضائی حدود سے روزانہ 1330 پروازوں کا گزر
روزانہ اوسطاً 1,330 سے زیادہ پروازیں سعودی فضائی حدود سے گزر رہی ہیں حالیہ علاقائی ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب نے بڑی مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، چار ملزمان گرفتار
جدہ اسلامی بندرگاہ کے ذریعے سات لاکھ سے زائد ایمفیٹامین گولیاں کپڑوں کی الماریوں ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب کی نہتے فلسطینی شہریوں کے خلاف تشدد پر حملوں کی شدید مذمت
رام اللہ کے قریب کفر مالک گاؤں میں اسرائیلی انتہا پسند آباد کاروں کے حملے کے نیتجے ...
مشرق وسطی