سعودی عرب کا مصر میں سوڈانی مریضوں کے لیے صحت کا نیا منصوبہ

تین بنیادی اہداف پر مشتمل منصوبے پر قاہرہ، اسوان، اسکندریہ سمیت پانچ شہروں میں عملدرآمد جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب نے مصر میں گردوں کی خرابی میں مبتلا سوڈانی مریضوں کی مدد کے لیے ایک بڑے طبی منصوبے کا آغاز کیا ہے۔ یہ منصوبہ عالمی ادارۂ صحت اور مصر کی وزارتِ صحت کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے، جس کے تحت ہر سال 90 ہزار سے زائد ڈائیلاسز سیشنز فراہم کیے جائیں گے، جب کہ مکمل طبی اور دوائیوں کی سہولیات بھی مصری ہسپتالوں میں دستیاب ہوں گی۔

یہ منصوبہ " شاہ سلمان ریلیف مرکز " کے زیرانتظام قاہرہ، الجیزہ، اسکندریہ، الاقصر اور اسوان جیسے بڑے شہروں میں نافذ کیا جائے گا۔

منصوبے کے تین بنیادی مقاصد ہیں، سوڈانی مریضوں کو فوری اور زندگی بچانے والی طبی سہولیات کی فراہمی، ان علاقوں میں طبی اداروں کا تعین جہاں سوڈانی پناہ گزینوں کی تعداد زیادہ ہے اور اور علاج تک مستقل اور قابلِ بھروسا رسائی کو یقینی بنانا شامل ہے۔

اس موقع پر مصر کے وزیرِ صحت ڈاکٹر خالد عبدالغفار نے کہا کہ یہ منصوبہ شاہ سلمان ریلیف سینٹر، مصری وزارتِ صحت اور عالمی ادارۂ صحت کے درمیان بہترین اشتراکِ عمل کی ایک مثال ہے، جس کا مقصد سوڈانی مریضوں کی تکلیف کم کرنا ہے۔ انہوں نے مرکز کی جانب سے بین الاقوامی طبی اقدامات کے لیے دی جانے والی مسلسل معاونت کو بھی سراہا۔

کنگ سلمان سینٹر نے سوڈان میں انسانی بحران کے آغاز سے لے کر اب تک سوڈانیوں کو (165) ملین ڈالر سے زیادہ کی امداد فراہم کی ہے - تصویری ماخذ: SPA
کنگ سلمان سینٹر نے سوڈان میں انسانی بحران کے آغاز سے لے کر اب تک سوڈانیوں کو (165) ملین ڈالر سے زیادہ کی امداد فراہم کی ہے - تصویری ماخذ: SPA

عرب لیگ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبدالعزیز المطر نے کہا کہ مرکزِ شاہ سلمان برائے امداد و ریلیف اس وقت خطے اور دنیا بھر میں انسانی امداد کے سب سے بڑے اداروں میں شمار ہوتا ہے اور عالمی ریلیف اقدامات میں ایک اہم شراکت دار بن چکا ہے۔

مرکز میں صحت اور ماحولیاتی امداد کے شعبے کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ بن صالح المعلم نے کہا کہ یہ منصوبہ سعودی عرب کی اُس مستقل پالیسی کا تسلسل ہے جس کے تحت دنیا بھر میں انسانیت کی مدد کی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف سوڈان کے لیے اب تک 165 ملین ڈالر سے زائد کی امداد دی جا چکی ہے، جو سعودی عرب کی انسانی ہمدردی پر مبنی خارجہ پالیسی کی ایک واضح علامت ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں