ایران میں زیرِ حراست دو فرانسیسی شہریوں پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام عائد

کولر کی بہن نوئیمی نے کہا ہے کہ "ہم جو کچھ جانتے ہیں وہ یہ ہے کہ دونوں ایک جج کے سامنے پیش ہوئے، جس نے ان الزامات کی تصدیق کی۔"

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ایران نے اپنے پاس زیر حراست دو فرانسیسی شہریوں، سسیل کولر اور ژاک باری پر "موساد کے لیے جاسوسی"، "نظام کا تختہ الٹنے کی سازش"، اور "زمین میں فساد پھیلانے" جیسے الزامات عائد کیے ہیں۔ یہ بات فرانسیسی خبر رساں ایجنسی "فرانس پریس" نے ایک مغربی سفارتی ذریعے اور کولر کی بہن کے حوالے سے بتائی ہے۔
مغربی سفارتی ذریعے نے کہا "ہمیں ان الزامات سے آگاہ کر دیا گیا ہے"۔ ذریعے نے اس بات پر زور دیا کہ "ان الزامات کی کوئی بنیاد نہیں ہے"۔

سسیل کولر کی بہن نوئیمی نے بتایا "ہم جو کچھ جانتے ہیں وہ یہ ہے کہ دونوں ایک جج کے سامنے پیش ہوئے، جس نے ان تینوں الزامات کی تصدیق کی۔"
انھوں نے "فرانس پریس" کو قونصلر ملاقات کے اگلے دن دیے گئے بیان میں کہا "ہمیں معلوم نہیں کہ انھیں کب ان الزامات سے آگاہ کیا گیا، لیکن وہ تا حال کسی آزاد وکیل سے مشورہ کرنے کے قابل نہیں ہو سکے۔"

ان تینوں الزامات میں سے ہر ایک کی سزا، اگر جرم ثابت ہو جائے، تو موت ہے۔

فرانس پریس کے ایک سوال کے جواب میں ایک فرانسیسی سفارتی ذریعے نے کہا "اگر واقعی ان الزامات کی تصدیق ہوئی ہے، تو وہ بالکل بے بنیاد ہیں۔"
اس ذریعے نے زور دیا کہ "سسیل کولر اور ژاک باری بے قصور ہیں۔ ہمیں اب تک کسی فیصلے سے متعلق اطلاع نہیں ملی ہے، اور ہماری معلومات کے مطابق ابھی تک کوئی فیصلہ سنایا بھی نہیں گیا"۔ ذریعے کے مطابق ایرانی حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ کولر اور باری کو اپنے وکیلوں سے مشورہ کرنے کی اجازت دیں۔

دوسری جانب، فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا "انھیں تین سال سے زائد عرصہ قبل جب سے گرفتار کیا گیا ... ہم ان دونوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کے مطالبے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے"۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکرون اور وزیر خارجہ ژاں نویل بارو نے "اپنے ایرانی ہم منصبوں کے ساتھ یہ مطالبہ بارہا دہرایا ہے، حتیٰ کہ حالیہ دنوں میں بھی"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں