ولی عہد کی نیابت .... سعودی وزیر خارجہ ملکی وفد کے ساتھ 2025 کے برکس سربراہی اجلاس میں
اجلاس میں بین الاقوامی ترقی کی کوششیں زیر بحث آئیں گی
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی نیابت میں وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آج برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو پہنچے۔ وہ یہاں 2025 میں برکس گروپ کی 17ویں سربراہی کانفرنس میں سعودی عرب کے وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ سعودی عرب اس اجلاس میں ایک مدعو ملک کی حیثیت سے شرکت کر رہا ہے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان اجلاس کے دوسرے دن کی کارروائی میں شریک ہوں گے، جس میں شراکت دار اور مدعو ممالک کے علاوہ بین الاقوامی تنظیمیں بھی شریک ہیں۔ اجلاس میں عالمی ترقی کے لیے کوششوں پر غور کیا جائے گا، جن میں ماحولیاتی تبدیلی، وباؤں اور امراض کے پھیلاؤ سے نمٹنے جیسے اہم موضوعات شامل ہیں۔
-
سعودی عرب: تارکین وطن کے لیے ورک پرمٹس کی تین مہارتی ضمروں میں تقسیم
نیا نظام ورکرز کی صلاحیت جانچنے، مہارت منتقل کرنے اور مقامی مارکیٹ کی بہتری کے ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب: ریاض ریجن میں 380 ملین ریال کی لاگت سے 6 سڑکوں کے منصوبوں کا افتتاح
سعودی دارالحکومت ریاض میں 380 ملین سعودی ریال کی کل لاگت سے 112 کلومیٹر لمبی چھ ...
مشرق وسطی -
سعودی اور برطانوی وزرائے خارجہ کا فون پر رابطہ
دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتِ حال زیرِ بحث آئی
مشرق وسطی