سعودی عرب میں "ثقافتی گھر" لائبریریوں کے تصور کو نئی تعریف دینے لگے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 4 منٹ

سعودی وزارت ثقافت کے تحت لائبریریوں کے ادارے نے نیا اقدام "ثقافتی گھر" (بيوت الثقافة) شروع کر رکھا ہے جس کا مقصد عوامی لائبریریوں کو ترقی دینا اور انہیں تخلیقی روح کی عکاسی کرنے والے اور سیکھنے اور سماجی تعامل کے لیے جگہ فراہم کرنے والے زندہ دل ثقافتی اور سماجی مراکز میں تبدیل کرنا ہے۔

لائبریریوں کے ادارے نے "العربية ڈاٹ .نت" کو وضاحت کی کہ اس اقدام کو عوامی سطح پر قابل ذکر پذیرائی ملی ہے۔ سعودی ’’ ویژن 2030 ‘‘ کے آغاز سے پہلے عوامی لائبریریوں کے زائرین کی تعداد 50.5 ہزار سے زیادہ نہیں تھی۔ دمام اور احد رفیدہ میں ثقافتی گھروں نے صرف 8 مہینوں میں 98 ہزار زائرین کو رجسٹر کیا۔ اس کے علاوہ فی زائر لاگت 2297 ریال سے کم ہو کر 209 ریال ہو گئی جو ثقافتی گھروں کی مسلسل تعلیم اور ثقافتی تعامل کے لیے ایک اہم مقام میں تبدیلی کی تصدیق کرتا ہے۔

زمانی اور جغرافیائی توسیع کا نقشہ

ثقافتی گھروں کا سفر دسمبر 2023 میں دمام شہر اور احد رفیدہ گورنریٹ سے شروع ہوا اور دسمبر 2024 میں سکاکا، بریدہ اور حائل کو شامل کرنے کے لیے وسیع ہوا۔ اس کے بعد 2025 کی پہلی سہ ماہی کے دوران ریاض، جازان اور نجران میں ثقافتی گھر کھولے گئے۔ یہ مملکت کے مختلف علاقوں کو شامل کرنے کے ایک سٹریٹجک منصوبے کا حصہ ہے۔

جامع ثقافتی اور سماجی پیغام

ادارے نے اس بات پر زور دیا کہ ثقافتی گھر صرف ایک روایتی لائبریری نہ ہو بلکہ ایک تعلیمی، ثقافتی اور سماجی پلیٹ فارم ہو جو زائرین کو ایک منفرد تجربہ فراہم کرتا ہو اور معاشرے کے تمام طبقوں کے لیے علم اور ہنر مندی کی ترقی کا ایک مینار بن جائے۔ ادارے نے کہا ہے کہ ہمارا پیغام معلومات، ثقافتی پیشکشوں اور تعلیمی وسائل تک آسان رسائی فراہم کرنے اور زندگی بھر کی تعلیم کے تصور کو فروغ دینے میں مضمر ہے۔

متنوع سرگرمیاں اور ڈیجیٹل لائبریریاں

اپنی جامع حکمت عملی کے تحت لائبریریوں کا ادارہ معلومات کے متنوع ذرائع فراہم کرنے، ثقافتی تقریبات کا اہتمام کرنے اور جدید ڈیجیٹل لائبریریاں پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ سرگرمیاں ثقافتی گھروں کے سماجی کردار کو بڑھاتی ہیں اور لوگوں میں شعور پھیلاتیں اور ترقی کرنے کا محرک بنتی ہیں۔

ثقافتی گھر نے 2024 میں اپنے پہلے سال کا اختتام متعدد باوقار ایوارڈز اور اعزازات حاصل کر کے کیا۔ ان ایوارڈز میں سعودی کسٹمر ایکسپیرینس ایوارڈ 2025 شامل ہے۔ بہترین تعلیمی تجربے کے لیے کانسی کا ایوارڈ شامل ہے جو خدمات کے معیار کو بہتر بنانے اور سرکاری و نجی اداروں کو بہترین عالمی طریقوں کو اپنانے کی ترغیب دینے کی کوششوں کو سراہتا ہے۔ اس کے علاوہ 25 ممالک کی شرکت سے ملنےوالا ’’ دا بیسٹ برانڈ ایوارڈ 2024 ‘‘ ملا ہے۔ اسی طرح ایک عالمی ایوارڈ ’’ ریڈ ڈاٹ ڈیزائن ایوارڈ 2024 ‘‘ بھی حاصل کیا گیا ہے۔

جامع ثقافت کے ساتھ ایک روشن مستقبل

لائبریریوں کا ادارہ چاہتا ہے کہ ثقافتی گھر سماجی ثقافت کو فروغ دینے، غیر رسمی تعلیم کی حمایت کرنے اور ثقافتی شرکت کی بنیاد کو وسعت دینے میں مرکزی مراکز بن جائیں۔ یہ سعودی ویژن 2030 کے مقاصد سے ہم آہنگ ہے تاکہ ایک مربوط اور تخلیقی معلوماتی معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں