سعودی عرب: دمام سے ایک نئی اور کم خرچ ایئر لائن کی پروازیں شروع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کی کم خرچ فضائی کمپنی نے دمام کے بین الاقوامی ایئرپورٹ سے اپنی پروازیں شروع کر دی ہیں۔ اس امر کا باقاعدہ اعلان سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اتوار کے روز کیا ہے۔

اعلان کے مطابق یہ نئی اور مقابلتاً سستا سفر کرنے کے لیے مسافروں کو مواقع فراہم کرنے کا عزم ہے۔ تاکہ کم اخراجات کے ساتھ زیادہ سے زیادہ مسافر ایک سے دوسرے شہر آسانی سے جا سکیں۔

یہ نئی فضائی کمپنی ایئر عریبیہ کے ساتھ اتحادی اور شراکت داری کے ذریعے ایک نئی سستی ایئر لائن کے طور پر سامنے آئی ہے۔

اس کے علاوہ اس کے شراکت داروں میں سعودی سرمایہ کاری ادارے کون ہولڈنگ اور نیسما نے بولی جیت کر اسے مسافروں کے لیے ایک سستی فضائی کمپنی کے طور پر شاہ فہد انٹر نیشنل ایئر پورٹ دمام سے چلانے کا اہتمام کیا ہے۔

نئی کمپنی مملکت کے مشرقی ریجن میں کم اخراجات کے ساتھ سفری سہولیات فراہم کرے گی اور اپنے جہازوں میں زیادہ نشستوں کا بندوبست کرے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں