غزہ: سکول پر حملے میں پانچ افراد کی اموات، مسجد اقصیٰ کے مفتی کو بے دخل کر دیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

غزہ شہر کے مغرب میں سینکڑوں بے گھر افراد کو پناہ دینے والے ایک سکول پر اسرائیلی فوج کے حملے میں پانچ فلسطینی جان سے گئے اور تقریباً 30 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ مرنے والوں اور زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ جمعہ کے روز فجر سے لیکر رات تک اسرائیلی حملے جاری رہے۔ اسرائیلی بمباری سے غزہ کی پٹی میں شہید ہونے والوں کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔

فلسطینی طبی ذرائع نے بتایا کہ شہداء میں سے چار امداد کے منتظر تھے ۔ کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مقبوضہ بیت المقدس شہر میں اسرائیلی قابض افواج نے القدس کے مفتی کو حراست میں لے لیا اور انہیں کئی دنوں کے لیے مسجد اقصیٰ سے بے دخل کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ ایک کشیدگی کا قدم ہے جس کا مقصد مذہبی علامتوں کو نشانہ بنانا اور مقبوضہ شہر میں عبادت کی آزادی کو کمزور کرنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں