الجافورہ فیلڈ کی ترقی:سعودی آرامکو اور بین الاقوامی اتحاد کے 11ارب ڈالر کے معاہدے پردستخط

یہ اتحاد بین الاقوامی سرمایہ کاروں پر مشتمل ہے، جس کی قیادت 'گلوبل انفرا اسٹرکچر پارٹنرز' کے زیر انتظام فنڈز کر رہے ہیں، جو 'بلیک روک' سے وابستہ ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی ارامکو کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے 11 ارب ڈالر مالیت کی "اسٹیز اینڈ لیز بیک" کے ایک بڑے سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں جو الجافورہ میں گیس پروسیسنگ سہولیات سے متعلق ہے۔ یہ معاہدہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے ایک اتحاد کے ساتھ ہوا ہے، جس کی قیادت "گلوبل انفراسٹرکچر پارٹنرز" کر رہی ہے، یہ "بلیک روک" سے وابستہ فنڈز چلاتی ہے۔

ارامکو کے مطابق الجافورہ سعودی عرب کا سب سے بڑا نان-ایسوسی ایٹڈ گیس ڈویلپمنٹ پروجیکٹ ہے، جس میں 229 ٹریلین کیوبک فٹ خام گیس اور 75 ارب بیرل کنڈینسیٹ کے ذخائر موجود ہیں۔ یہ منصوبہ 2021 سے 2030 کے درمیان گیس کی پیداواری صلاحیت میں 60 فی صد اضافہ کرنے کی ارامکو کی حکمت عملی کا بنیادی حصہ ہے۔

ڈیل کے تحت "جافورہ گیس ٹرانسپورٹ اینڈ پروسیسنگ کمپنی" (جی ایم جی سی) کو 20 سال کے لیے گیس پلانٹ اور نیشنل گیس لکوئیڈز فریکشنیشن فسیلٹی کے ترقی و استعمال کے حقوق حاصل ہوں گے، جو بعد میں دوبارہ ارامکو کو لیز پر دیے جائیں گے۔ اس کے بدلے جی ایم جی سی کو آرامکو سے ایک مقررہ فیس ملے گی۔ ارامکو اس کمپنی میں 51 فی صد جبکہ جی آئی پی کی قیادت میں سرمایہ کار 49 فی صد شیئرز کے مالک ہوں گے۔

ارامکو کمپنی کے سربراہ امین بن حسن الناصر نے کہا ہے کہ الجافورہ، گیس ایکسپینشن پروگرام کی بنیاد ہے اور یہ سرمایہ کاری عالمی مارکیٹ میں ارامکو کی کشش کو ظاہر کرتی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ منصوبے کے پہلے مرحلے کی پیداوار اس سال شروع ہو گی اور یہ پروجیکٹ پٹروکیمیکلز اور نئے شعبوں جیسے اے آئی ڈیٹا سینٹرز کے لیے فیڈ اسٹاک فراہم کرے گا۔

جی آئی پی کے سی ای او بايو اوجونلیسی نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری سعودی عرب میں قدرتی گیس انفرا اسٹرکچر کو مضبوط بنائے گی، جو عالمی گیس مارکیٹ کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ اس ڈیل میں ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے بڑے ادارہ جاتی سرمایہ کار بھی شامل ہیں۔

یہ معاہدہ بلیک روک اور آرامکو کے جاری تعلقات کا تسلسل ہے، جو 2022 میں گیس سپلائی کمپنی میں اقلیتی سرمایہ کاری سے شروع ہوا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں