اسرائیلی خلاف ورزیوں پر سعودی عرب کی جانب سے مذمت ... شام کی وحدتِ اراضی کی حمایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی وزارتِ خارجہ نے اسرائیلی خلاف ورزیوں کے تسلسل، شام کی سرزمین میں دراندازی اور اس کے داخلی امور میں مداخلت پر شدید مذمت اور سخت احتجاج کیا ہے۔ وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ اقدامات برادر ملک شام کی خود مختاری، بین الاقوامی قانون اور سن 1974 کے اُس معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہیں جو شام اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد طے پایا تھا۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب شام کے صوبے سویداء میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔

وزارت نے منگل کو جاری بیان میں زور دیا کہ سعودی عرب شامی حکومت کے اُن تمام اقدامات کی مکمل حمایت کرتا ہے جو امن و استحکام قائم کرنے، قومی ہم آہنگی برقرار رکھنے اور ریاست و اس کے اداروں کی عمل داری کو پورے ملک میں مضبوط بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

سعودی وزارتِ خارجہ نے واضح کیا کہ مملکت، شام کو تقسیم کرنے یا علیحدگی کی کسی بھی کوشش کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے.... اور شامی عوام کے تمام طبقات پر زور دیتی ہے کہ وہ دانش مندی اور مکالمے کو ترجیح دیں اور متحد ہو کر نئی شامی ریاست کی تعمیر کو مکمل کریں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب ایک بار پھر عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ شام کے ساتھ کھڑی ہو اور اسے امن و استحکام کے قیام اور وحدت اراضی کے تحفظ میں مدد دے۔ علاوہ ازیں اسرائیلی خلاف ورزیوں کے تسلسل کے مقابل ایک سنجیدہ اور مضبوط موقف اختیار کرے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں