ریاض ایئر اس ہفتے پرواز شروع کرنے کے مزید قریب پہنچ گیا جب کمپنی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اس کے اولین 787-9 بوئنگ طیارے کی تصاویر شائع ہوئیں۔
"بوئنگ طیاروں کی فیکٹری سے تازہ آمد! ہمارا اولین 787-9 طیارہ اسمبلی لائن سے نکلنے کے لیے تیار ہو رہا ہے اور جلد ہی ریاض ایئر کی مخصوص وردی میں نظر آئے گا،" ریاض ایئر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا۔
"اس سنگِ میل کو حقیقت کے روپ میں ڈھالنے کے لیے بوئنگ میں ہمارے شراکت داروں کا شکریہ،" پوسٹ میں لکھا گیا۔
سعودی عرب کی نئی ایئرلائن سے توقع ہے کہ یہ 2030 تک 100 سے زیادہ مقامات تک سفر کیا کرے گی اور اس کا مقصد سعودی عرب کے ویژن 2030 میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ ویژن 2030 کا مقصد مملکت کو عالمی ہوا بازی کے مرکز اور سیاحت کے بڑے مقام کے طور پر سامنے لانا ہے، کمپنی کے حکام نے پہلے العربیہ کو بتایا تھا۔
Fresh from the @BoeingAirplanes factory!
— Riyadh Air (@RiyadhAir) August 26, 2025
Our first 787-9 aircraft is getting ready to roll off the assembly line and soon wear Riyadh Air’s iconic livery ✈
Thank you to our partners at @Boeing for bringing this milestone to life. pic.twitter.com/09GgyMRGKZ
ریاض ایئر نے ابتدائی طور پر بوئنگ کے ساتھ 39 وسیع الحجم ڈریم لائنر 787-9 طیاروں کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے جس میں مزید 33 جیٹ طیاروں کا آپشن ہے۔
گذشتہ سال انہوں نے 60 ایئربس اے 321 نیو طیارے خریدنے کے معاہدے کا بھی اعلان کیا تھا۔
-
سعودی عرب کا عالمی برادری سے غزہ میں قحط ختم کرانے کا مطالبہ ، شام کی تقسیم کی کال مسترد
جدہ میں خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں سعودی کابینہ کے ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب: طب کے میدان میں " علّام" ایپ کیا ہے اور یہ ڈاکٹروں کا تیسرا بازو کیوں کہلاتی ہے
عربی زبان کا یہ جدید ماڈل طبی تشخیص میں معاون بن رہا ہے
مشرق وسطی -
چین اور سعودی عرب کے بیجنگ میں تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے مذاکرات
چین کے وزیرِ تجارت نے ملک کے دورے پر آئے ہوئے سعودی وزیر برائے سرمایہ کاری سے ...
بين الاقوامى