اسرائیلی وزیر دفاع کی غزہ کو مکمل طور پر تباہ کرنے کی دھمکی

حماس کے دہشت گردوں کو آخری مہلت، ہتھیار ڈال دیں ورنہ پورے غزہ کو تباہ کردیا جائے گا:یسرائیل کاٹز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے پیر کے روز ایک بار پھر غزہ کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دیں جو اس وقت شدید اسرائیلی بمباری کی زد میں ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں کاٹز نے کہا کہ "آج غزہ کے آسمان پر ایک بڑا طوفان چھا جائے گا اور دہشت گردی کے اڈے کہلانے والے ٹاورز ہل کر رہ جائیں گے"۔

انہوں نے مزید کہا کہ "یہ حماس کے رہنماؤں اور جنگجوؤں کے لیے آخری انتباہ ہے، چاہے وہ غزہ میں ہوں یا بیرون ملک پرتعیش ہوٹلوں میں ہوں۔ قیدیوں کو رہا کرو اور ہتھیار ڈال دو، ورنہ غزہ اور تم سب تباہ ہو جاؤ گے"۔

کاٹز نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوج اپنی منصوبہ بندی کے تحت کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور غزہ پر مزید کنٹرول حاصل کرنے کے لیے آپریشن کے دائرے کو وسعت دینے کی تیاری کر رہی ہے۔

یہ دھمکیاں اس وقت سامنے آئیں جب اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے وزراء کو ہدایت دی کہ وہ غزہ میں جاری فوجی کارروائیوں پر کوئی بیان نہ دیں۔

ادھر اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی حماس کو "آخری وارننگ" دیتے ہوئے زور دیا کہ وہ تازہ ترین امریکی جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کی تجویز کو قبول کرے۔

خیال رہے کہ حماس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب اعلان کیا کہ وہ تمام اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنے پر آمادہ ہے، بشرطیکہ جنگ بند ہو اور اسرائیلی فوج تباہ حال غزہ سے انخلا کرے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں