یروشلم میں سرگرم ایمرجنسی سروس کے مطابق جمعہ کے روز یروشلم شہر سے لگ بھگ دس کلو میٹر کے فاصلے پر ایک اسرائیلی ہوٹل میں چاقو سے حملہ کر کے دو افراد کو زخمی کر دیا گیا۔
اسرائیلی پولیس نے بعد ازاں اس حملے کا الزام مقامی فلسطینی پر لگایا ہے۔ نیز اس چاقو مارنے والے کو گرفتار کر لینے کا بھی بتایا ہے۔
اسرائیلی طبی عملے نے بتایا ہے کہ پولیس نے انہیں نشانہ بنانے والے مشکوک فرد کی گرفتاری کی بھی تصدیق کی ہے۔ مبینہ طور پر گرفتار کیا گیا حملہ آور فلسطینی ہے۔
اسرائیلی ریاست میں ایمرجنسی کے امور سے نمٹنے کے لیے متحرک ادارے
میگن ڈیوڈ ایڈوم ایمرجنسی سروس کی طرف سے اس سلسلے میں جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے چاقو لگنے سے زخمی ہونے والے دونوں اسرائیلیوں کو ہسپتال منتقل کر کے ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔
البتہ ان میں ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔ اس زخمی اسرائیلی کی عمر ساٹھ سال بتائی گئی ہے۔ جبکہ دوسرے زخمی کی عمر 23 سال ہے اور اس کی حالت مستحکم ہے۔
اسرائیلی پولیس کے مطابق شعفاط سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے کبوتز زوبا کے ایک ہوٹل میں چاقو سے حملہ کیا جس سے دو زخمی ہو گئے۔
یاد رہے شعفاط محلہ اور قریبی پناہ گزین کیمپ مشرقی یروشلم میں ہے جس پر 1967 سے اسرائیل نے قبضہ کر رکھا ہے۔ اسرائیلی پولیس نے مزید کہا کہ جائے وقوعہ پر موجود ایک افسر نے مبینہ دہشت گرد کو حراست میں لے لیا ہے۔