اسرائیل کو عرب دنیا میں جرائم پر کٹہرے میں لایا جائے:محمود عباس
امن و استحکام کی ضمانت صرف فلسطین پر قبضے کے خاتمے میں مضمر ہے:فلسطینی صدر
فلسطینی صدر محمود عباس نے دوحہ میں منعقدہ عرب و اسلامی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ممالک قطر کے ساتھ اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔
انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو عرب دنیا میں اس کے جرائم پر عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔
محمود عباس نے زور دیا کہ خطے میں امن و استحکام کی حقیقی کلید صرف اور صرف فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی دائیں بازو کی حکومت، جو زیادہ تر عرب ممالک پر حملے کر رہی ہے، امن کی شراکت دار نہیں ہو سکتی۔
فلسطینی صدر نے ان ممالک کے موقف کو سراہا جو فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور خصوصاً مصر اور قطر کی ان کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جو غزہ کی جنگ ختم کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں.
-
"قطر تنہا نہیں ہے۔ عرب اور اسلامی دنیا اس کے شانہ بشانہ ہے'': سربراہ عرب لیگ
اسرائیلی حملے کے تناظر میں عرب ممالک کا سربراہی اجلاس
مشرق وسطی -
قطر پر اسرائیلی حملے پر ہنگامی اجلاس، دوحہ میں عرب و اسلامی سربراہی اجلاس آج ہوگا
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے اعلان کیا ہے کہ منگل کو ایک ہنگامی اجلاس منعقد ...
مشرق وسطی -
اسرائیل کا دوحہ پر حملہ بزدلانہ کارروائی ہے:امیرقطر
قطر کے امیر، شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے دارالحکومت دوحہ ...
مشرق وسطی