بین الاقوامی اتحاد نے شام میں داعش کے سینئر رہنما کو قتل کر دیا: عراق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

عراقی انسدادِ دہشت گردی سروس نے جمعے کے روز کہا کہ شام میں امریکہ کے زیرِ قیادت بین الاقوامی اتحاد کے تعاون سے ایک سکیورٹی آپریشن میں داعش کا ایک سینیئر رہنما ہلاک ہو گیا۔

سروس نے بتایا کہ "عبدالرحمٰن الحلبی" کے نام سے معروف کمانڈر عمر عبدالقادر بسام گروپ کے بیرونی آپریشنز اور سکیورٹی کا سربراہ تھا۔

نیز کہا کہ کمانڈر بسام پر لبنان میں ایران کے سفارت خانے پر بمباری اور یورپ اور امریکہ میں دیگر کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرنے سمیت متعدد ممالک میں حملوں کی نگرانی کرنے کا الزام تھا جسے بالآخر انٹیلی جنس کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا گیا۔

امریکی سنٹرل کمانڈ نے شام میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے کئی حملے کیے ہیں۔ امریکی حکام نے خبردار کیا ہے کہ گذشتہ دسمبر میں شام کے صدر بشار الاسد کی معزولی کے بعد گروپ ملک میں واپسی کی امید کر رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں