مشرقی جانب سے آنے والے ڈرونز نے ایلات کے علاقے کو نشانہ بنایا : اسرائیلی فوج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسرائیلی پولیس نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر سے جڑی اسرائیلی بندرگاہ ایلات سے جڑے شہر کو ایک حملے سے بچا لیا ہے۔ کہ جمعرات کی سہ پہر ایک ڈرون مشرق کی طرف سے اس شہر پر حملہ آور ہوا تھا۔

پولیس نے کہا ہے کہ ہمارے افسروں نے اس کے اثرات کو نہیں ہونے دیا ۔ بم ڈسپوزیبل ماہرین پھینکے ہوئے اسلحہ کو ڈسپوز آف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاکہ ڈرون کی باقیات سے بھی لوگوں کو محفوظ کیا جا سکے۔

پولیس فورس نے یہ بات اپنے ایک بیان میں کہی ہے جو جمعرات کی شام جاری کیا گیا ہے۔

'سرچ اینڈ ریسکیو' ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ جہاں سے بھی اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ ڈرون کی وجہ سے کوئی نقصان ہوا ہے۔ یہ بات اسرائیلی فوج نے اپنے ایک الگ بیان میں کہی ہے۔

دریں اثناء اسرائیلی میڈیا نے ایک ایسی ویڈیو فوٹیج آن ایئر کی ہے جس میں دیکھا گیا ہے کہ ڈرون ایلات شہر کے ایک ہوٹل کے داخلے دروازے کو نشانہ بنا رہا ہے۔

فوجی بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس نے ایک دوسرے ڈرون کو روک لیا جو مشرق کی طرف سے اندر داخل ہو رہا تھا۔

فوری طور پر کسی بھی جنگجو گروپ نے ان ڈرون حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یہ ڈرون حملے اس وقت سامنے آئے ہیں جب یہودی خاندان نئے سال کی چھٹیاں منانے کے لیے ایلات شہر میں جا رہے تھے جو ایک ساحلی شہر ہے۔ تاکہ اپنی چھٹیاں گزار سکیں۔

اسرائیلی شہری پچھلے کافی عرصے سے بہت مشکل میں ہیں کہ جگہ جگہ میزائل حملوں اور ڈرون حملوں کے ہونے کے ساتھ ہی سائرن انہیں مزید ڈرا دیتے ہیں کہ انہیں بار بار بنکروں میں چھپنا پڑتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں