ٹرمپ سے مسلم سربراہان کی ملاقات بہت نتیجہ خیز رہی: ترک صدر
ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا کہ بدھ کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مسلم ممالک کے رہنماؤں کے درمیان غزہ پر ہونے والی ملاقات بہت نتیجہ خیز رہی۔
نیٹو کے رکن ترکیہ نے غزہ پر اسرائیلی حملوں پر کڑی تنقید کی اور انہیں نسل کشی کے مترادف قرار دیا ہے۔ ترکیہ نے اسرائیل کے ساتھ تمام تجارت روک دی ہے، اس کے خلاف بین الاقوامی اقدامات پر زور دیا ہے اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
ملاقات کے بعد نیویارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایردوآن نے کہا کہ ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا اور وہ اس کے نتائج سے "خوش" تھے لیکن انہوں نے اس کی وضاحت نہیں کی۔