اسرائیل فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے دار الحکومت صنعاء میں حوثیوں کے مراکز پر 13 فضائی حملے کیے۔ العربیہ کے مطابق اس بم باری کا ہدف سیکیورٹی اور انٹیلیجنس دفاتر تھے جو مربع السبعین اور باب الیمن کے علاقے میں واقع ہیں۔ یہ جوابی کارروائی اسرائیل کے جنوبی شہر ایلات پر حوثیوں کے ڈرون حملے کے ایک روز بعد سامنے آئی، حملے میں 22 افراد زخمی ہوئے تھے۔
العربیہ کے نمائندے کے مطابق صنعاء حملوں میں کم از کم 2 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہوئے۔ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب حوثی رہنما عبد الملک الحوثی کا خطاب چل رہا تھا۔ جانی و مالی نقصانات کے حوالے سے حتمی معلومات ابھی سامنے نہیں آئیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملوں کا محور حوثیوں کے قیادتی مراکز اور اسلحہ ذخائر تھا۔
مصادر العربية: 13 غارة إسرائيلية استهدفت مواقع للحوثيين في #صنعاء #اليمن #قناة_العربية pic.twitter.com/yRrXMRWbRc
— العربية (@AlArabiya) September 25, 2025
اسرائیلی وزیر دفاع یسرائيل کاتز نے کہا کہ فضائیہ نے صنعاء میں حوثیوں کے فوجی ٹھکانوں اور کیمپوں کو نشانہ بنایا، جن میں ان کا مرکزی ہیڈکوارٹر بھی شامل ہے۔ انھوں نے "ایکس" پر لکھا کہ ان کارروائیوں میں درجنوں حوثی جنگجو ہلاک ہوئے۔ کاتز کے مطابق اسرائیل اپنے تحفظ کو لاحق ہر خطرے کو نشانہ بناتا رہے گا۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے گزشتہ رات حوثیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل ان پر "کاری اور تکلیف دہ ضرب" لگائے گا۔ یہ بیان ایلات کے سیاحتی مقام پر حوثیوں کے ڈرون حملے کے بعد سامنے آیا تھا۔
הנחתנו כעת מכה עוצמתית על מטרות טרור רבות של ארגון הטרור החות'י בצנעא במסגרת מבצע "חבילה עוברת".
— ישראל כ”ץ Israel Katz (@Israel_katz) September 25, 2025
מטוסי חיל האוויר תקפו מספר מחנות צבאיים, בין היתר מחנה של המטכ"ל החות'י, חיסלו עשרות רבות של פעילי טרור חות'ים והשמידו מאגרי כטב"מים ואמל"ח.
כמו שהבטחתי אתמול - מי שפוגע בנו ייפגע… pic.twitter.com/On1v3anGHT
گزشتہ کئی ہفتوں سے اسرائیل نے ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں پر حملے شدید کر دیے ہیں۔ گزشتہ ماہ 28 اگست کو صنعاء میں حوثیوں کی (غیر تسلیم شدہ) حکومت کے وزیر اعظم اور نصف کابینہ کے قتل کے بعد ہونے والی بم باریوں میں بھی درجنوں افراد ہلاک ہوئے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو غزہ میں اسرائیل اور حماس کی جنگ کے آغاز کے بعد سے حوثی باقاعدگی سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے کر رہے ہیں، جنہیں اکثر روکا گیا۔ جواب میں اسرائیل نے یمن میں ان کے ڈھانچے، قیادت اور مراکز کو نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
حوثی ملیشیا کا کہنا ہے کہ "جب تک غزہ کا محاصرہ اور خون ریز جنگ ختم نہیں ہوتی" وہ اپنے حملے جاری رکھے گی۔
-
درجنوں انسانی حقوق کی تنظیموں کی عالمی برادری سے یمن کےلاکھوں لوگوں کوقحط سے بچانے کی اپیل
یمن کی بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے 47 انسانی حقوق ...
بين الاقوامى -
یمن سے داغا گیا ڈرون اسرائیلی شہر ایلات میں جاگرا، 22 زخمی
” العربیہ “ اور ” الحدث “ کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ یمن سے ایلات میں ایک ڈرون ...
مشرق وسطی -
حزب اللہ کو میزائل فراہم کرنا ناممکن نہیں:ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ
لبنان میں اس وقت یہ کوششیں تیز ہیں کہ اسلحہ صرف ریاست کے ہاتھ میں ہو اور امریکی ...
مشرق وسطی